افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ایک ہزار سے زائد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

پکتیکا (جے ٹی این پی کے) افغانستان میں ہولناک زلزلہ

افغانستان کے جنوب مشرقی شہر خوست کے قریب آنے والے زلزلے میں اب تک

1000 افراد ہلاک اور 600 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید

اضافے کا خدشہ ہے۔خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغان میڈیا پر چلے والی

تصاویر میں گھروں کو ملبے کا ڈھیر اور لاشوں کو کمبل میں لپٹے زمین پر

رکھا دیکھا جا سکتا ہے جہاں یہ افغانستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران

آنے والا سب سے خطرناک زلزلہ ہے۔

زلزلے نے پاکستان اور افغانستان کے گنجان آبادی والے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے

زلزلے نے پاکستان اور افغانستان کے گنجان آبادی والے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز خوست شہر سے 44

کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51کلومیٹر تھی۔اس سے قبل وزارت داخلہ کے

عہدیدار صلاح الدین ایوبی نے کہا تھا کہ اکثر اموات مشرقی صوبے پکتیکا میں ہوئیں

جہاں 255 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ

صوبہ خوست میں 25 افراد جان سے گئے اور 90 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اموات میں اضافے کاخدشہ

انہوں نے کہا تھا کہ اموات میں اضافے کاخدشہ ہے کیونکہ کچھ گاؤں دور دراز پہاڑی

علاقوں میں ہیں اور معلومات اکٹھی کرنے میں وقت لگے گا۔صلاح الدین ایوبی نے

کہا تھا کہ حکام نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور زخمیوں تک رسائی اور

انہیں طبی سامان اور خوراک کی فراہمی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا

ہے۔طالبان انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد نسیم حقانی نے

زلزلے میں بڑی تعداد میں اموات کی تصدیق کی تھی۔

زلزلے کے بعد مکانات کی بڑی تعداد ملبے کا ڈھیر

افغانستان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے بعد مکانات کی بڑی تعداد ملبے کا ڈھیر

بن گئی۔زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے لیکن کسی قسم کے

نقصان یا اموات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یورپیئن میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر

نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان میں 500 کلومیٹر کے رقبے

پر 11کروڑ افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

افغانستان میں ہولناک زلزلہ

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: