افغانستان میں انسانی المیے کا خدشہ ، شاہ محمود

افغانستان میں انسانی المیے

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے، مہاجرین کا بحران پیداہوا تو پاکستان اورایران تک محدودنہیں رہیگا ،افغانستان نازک صورتحال سے دووچارہے،دنیا نے توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے،

مہاجرین روزگار کیلئے یورپ کے دروازوں پربھی دستک دیں گے،انہوں نے کہا کہ دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے،پاکستان کی خواہش ہے مہاجرین باعزت طریقے سے گھروں کولوٹیں، مہاجرین کی واپسی کیلئے وہاں سازگارماحول ہوناسب سے اہم ہے،افغانستان میں روزگار،امن نہ ہوتومہاجرین واپسی سے کترائیں گے،

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اہمیت کی حامل ہے کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے اہم ہے۔ اوآئی سی اجلاس میں سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی۔کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنے نقطہ نظرپیش کریں گے،وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی، مسئلہ بھوک ہے ۔

افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنیکی ضرورت ہے۔ بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسے افغانی پیسے کیسے بھیجیں گے؟انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اپنے وسائل کومنجمد کردیا گیا ہے، افغان عبوری حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔ کیا نہ چاہتے ہوئے بھی دنیا افغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی؟

افغانستان میں انسانی المیے

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی  

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: