افغانستان: سنگسار اور کوڑے مارنے کے فیصلے پر خاتون کی خودکشی
ایشیاء / افغانستان: سنگسار اور کوڑے
افغانستان کے صوبہ غورمیں ایک خاتون نے سرعام تذلیل سے بچنے کیلئے اپنے گلے میں سکارف ڈال کر
خودکشی کرلی ہے اپنی زندگی کا چراغ گل کرنیکی وجہ گھر سے بھاگ کرشادی کرنا تھا
اورمرضی کے نکاح کے جرم میں امارات اسلامیہ افغانستان حکومت کی جانب سے خاتون کے شوہر کو
13 اکتوبر بروز جمعرات پھانسی دیدی گئی تھی اور اب اس خاتون کو بھی سنسار کرنیوالے تھے لیکن خاتون نے
طالبان کے ہاتھوں بے رحمی سے سنگسار ہونے کے بجائے خودکشی کا راستہ اختیار کیا
طالبان کے صوبائی پولیس چیف برائے غور کے قائم مقام ترجمان عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ خواتین کی جیل
نہ ہونے کی وجہ سے خاتون کو سرعام سنگسار کرنے کی سزا سنائی گئی۔
یہ خبر پڑھنے کیلئے فوٹو پر کلک کریں
سابق طالبان ترجمان کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، جنسی غلام بنائے رکھنے کا الزام
طالبان سیکیورٹی اہلکار کے مطابق خاتون نے سزا ملنے سے قبل ہی اپنے اسکارف سے اپنا گلا گھونٹ
کرخودکشی کرلی تھی۔
طالبان حکومت کی جانب سے گھر سے بھاگنے والی خواتین کو سنگسار کرنے یا سرعام کوڑے مارنے کے
فیصلے کے باوجود حال ہی میں ملک کے مختلف صوبوں سے خواتین کے گھروں سے بھاگنے کے واقعات میں
اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے خواتین پر متعدد پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایسے اقدامات
سامنے آرہے ہیں۔
انسانی بنیادی حقوقِ کی پامالی پر دنیا حیران و ششدر
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں کابل پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے حکومت میں آکر خواتین
کی آزادی اور حقوق سلب کردیے تھے،طالبان نے خواتین پر پابندیوں کا آغاز تعلیم پر پابندی عائد کرنے
سے کیا، افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد طالبات اسکول نہیں جاسکتیں۔
معاشی بحران اور پابندیوں کی وجہ سے خواتین کی بڑی تعداد کو افرادی قوت سے باہر کردیا گیا۔ حصول علم،
کام، عوامی شرکت اور صحت جیسے شعبے میں بنیادی حقوق حاصل ہونے کے باوجود خواتین اور لڑکیوں کو
افغانستان میں محرومی کا سامنا ہے۔
یہاں تک کہ خواتین اور لڑکیوں کو بغیر محرم سفر کرنے کی بھی پابندی ہے۔ افغان طالبان نے اقتدار
میں آنے کے ایک ماہ بعد خواتین کے ڈریس کوڈ کے خلاف حکم نامہ جاری کیا تھا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
افغانستان: سنگسار اور کوڑے