امریکہایشیابین الاقوامیپاکستانتازہ ترینکالمز،بلاگز، فیچرز

افغانستان خطے کا دوسرا دبئی بننے جارہا ہے ،

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کالمز بلاگز فیچرز/ افغانستان خطے کا دوسرا

چینی سفیر کا ریڈ کارپٹ استقبال امریکہ کے لیے بہت بڑا پیغام ہے


پاکستان میں ماضی قریب کی حکومت کی طرف سے سی پیک رول بیک کرنے اور سی پیک کے خفیہ رکھے

جانےوالے معائدے کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کے بعد اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر کے دورہ گوادر

سے چین کو شائد یہ واضح پیغام مل گیا کہ اب یہاں سے آپ خود کو فارغ سمجھیں ،

اس صورتحال کے بعد خطے میں تیزی کے ساتھ حالات کچھ اس طرح تبدیل ہو رہے ہیں جنہیں دیکھ کر اقوام عالم میں پاکستان کی مایوس کن تنہاہی کا احساس ہوتا ہے ،

پاکستان اپنے عہد و پیمان اور معاہدوں پر قائم نہ رھنے کی وجہ سے اپنا اعتماد کھو چکا ہے

سی پیک معائدے کے تحت ترقی کی دوڑ میں آج پاکستان کو بہت آگے کھڑا ہونا چاہئیے تھا

لیکن بدقسمتی سے ہمارے پالیسی اداروں نے اس دور میں پاکستان کو سب سے آخر میں لاکھڑا کردیا ،

نئی صورتحال کے مطابق چین نے حالات کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے افغانستان کا رخ کر لیا ،

دیکھتے ہی دیکھتے چین افغانستان پر ایسے چھا گیا کہ اب اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد

افغانستان بہت جلد خطے کا دوسرا دبئی بننے جا رہا ہے ،

افغانستان کیلئے چین کےنامزد سفیر کا کابل پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور انہیں وہ پروٹوکول دیا گیا

جو کسی عالمی سربراہ مملکت کو دیا جاتا ہے ، چین افغانستان میں لیتھیم ، تیل ،گیس، سونا ،تانبہ کوئلہ اور

دیگر معدنیات کے زیر زمین زخائر کو ڈسکور کرے گا ،


مستقبل میں دنیا کی معیشت کا پہیہ پیٹرول کی بجائے لیتھیم پر چلے گا اور افغانستان میں موجود لیتھیم کے

ذخائر پوری دنیا کا پہیہ چلانے کے لیے کافی ہیں ،

اگلے چند برسوں میں جب گاڑیوں کو پیٹرول سے ھٹا کر الیکٹرک سسٹم میں تبدیل کیا جارہا ہے

تو الیکٹرک گاڑیاں چلنے کے لیے لیتھیم کا کردار کلیدی ہے ،چین قدرتی وسائل کے ان تمام ذخائر

کو اپنی تحویل میں لےچکا ہے ،چینی سفیر کی آمد کے فوری بعد افغانستان نے جو پہلا قدم اٹھایا ہے

وہ افغانستان میں ہر قسم کی غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پاپندی عائد کرنا ہے ،

طالبان حکومت نے اپنے شہریوں کو اڑھائی ماہ کی مہلت دی ہے کہ اپنے پاس موجود غیر ملکی کرنسی کو

افغان کرنسی میں تبدیل کریں ،انکے اس اقدام سے افغان کرنسی کی قدر مضبوط ہوگی لیکن پاکستان کیلئے

یہ مرحلہ تلخ ثابت ہوسکتا ہے ،

بتایاجاتا ہے کئی ھزار ارب پاکستانی کرنسی اسوقت افغانیوں کی ملکیت ہے ،اتنی بڑی مقدارمیں پاکستانی کرنسی جب واپس آئیگی

تو افراط زر میں اضافہ ہونے کےساتھ ساتھ کئی اور مشکلات بڑھیں گی لیکن ہر ملک کی طرح افغان حکومت

کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی عوام کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ،

پاکستان کی تعلیم یافتہ اشرافیہ اپنے عوام کو خودکشیوں سے بھی روکنے میں ناکام ثابت ہوئی


مبصرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دور کی بات نہیں اگلے چند ماہ میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے لوگ

ملازمتوں کے لیے افغانستان کا رخ کریں گے ،

مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ یہ سب کچھ خاموشی کے ساتھ نہیں دیکھے گا ،

وہ افغانستان کو غیر مستحکم کرنیکی غلطی بھی نہیں کریگا کیونکہ افغانستان اور چین ملکر امریکہ کو ناکام بناسکتے ہیں

لہذٰا اب امریکہ کےپاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ بات چیت اورسرمایہ کاری کے زریعےان خزانوں سےاپنا حصہ لے

،امریکہ نے افغانستان کے منجمد 10 ارب ڈالر بھی اسے واپس کرنے کی منظوری دے دی ہے

جو اس جانب اشارہ ہے کہ آنے والے ھفتوں میں امریکہ طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کر لے گا ،

دوسری طرف پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نےگٹھ جوڑ کرکے 2018میں حکومت تبدیل کرنے کا جو تلخ تجربہ کیا

اسکے نقصانات کا ازالہ شائد مزید کئی برسوں تک ممکن نہ ہوسکے ،

2018 کے بعد آنے والی حکومت نے دیگر کئی سنگین غلطیوں کے علاؤہ سی پیک کو رول بیک کرکے امریکہ

کو تو خوش کرلیا

لیکن چین کو ایسے ناراض کیا کہ اب پاکستان چین کے لیے ہر لحاظ سے ناقابل اعتماد ممالک کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگیا ،

اسکے برعکس ایسے مولوی جنہیں انتہاء پسند سمجھ کر خیال کیا جاتا تھا کہ وہ حکومت چلانے کے اھل نہیں

آج اپنے تباہ حال ملک کی تعمیر نو ،ترقی اورعوام کی خوشحالی کےاقدامات میں تیزی کےساتھ آگے بڑھ رہےہیں

اسکے برعکس ہم سنگین بحرانوں کا سامنا کرتے ہوئے ایسے حالات پیدا کرچکے ہیں کہ

ہماری اعلی تعلیم یافتہ اشرافیہ انہیں خودکشیوں سے بھی نہیں روک سکتی ،

لوگ اپنے بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی طرف مائل ہو رہے ہیں لیکن

افغانستان خطے کا دوسرا

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز اور تبصرے ( == پڑھیں == )

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے