بین الاقوامیتازہ ترینکشمیر،گلگت بلتستان

افضل گورو کی برسی پرآج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

سری نگر (جے ٹی این پی کے) افضل گورو کی برسی  یوم سیاہ

 

مقبوضہ کشمیر میں شہید کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی کے موقع پر آج یومِ سیاہ اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے،

جمعہ کو مقبول بٹ کی برسی پر بھی ہڑتال کی جائیگی۔

کشمیر میڈیاسروس کیمطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کا

کہناہے کہ دونوں شہید رہنماؤں نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح

پھونکی اور اب کشمیریوں کی چوتھی نسل جدوجہد آزادی کشمیر کو اس کے

منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لیں،

تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ عالمی برادری

بالخصوص انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں تہاڑ جیل سے مقبول بٹ اور

افضل گورو کی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ

بڑھائیں۔

خیال رہے کہ کشمیری رہنماافضل گورو کو 9 فروری 2013 اور مقبول بٹ کو 11 فروری 1984میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی،

بعدازاں ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا گیا تھا۔

افضل گورو کی برسی  یوم سیاہ

 

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے