اعظم خان کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش، ثانیہ مرزا کی فیملی ہوئی 10ملین

کیریبین، نئی دہلی: اعظم خان کو انوکھے انداز میں
ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو دوران میچ ایک لڑکی نے انتہائی انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کر کے پورے سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو حیران کر دیا۔

میری بہن چاہتی ہے میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں

تفصیلات کے مطابق اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز گئے تھے کہ ایک میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی،

جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیں،

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے ایک لڑکی سٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے ’’ میری بہن چاہتی ہے میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں‘‘،

تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا

آپ کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟، اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکاونٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی۔

ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 10ملین ہو گئی

پاکستانی آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا

پر مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ، انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 10ملین ہو گئی ،

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر فالوورز کی تعداد 10ملین ہونے پر مداحوں

کا شکریہ ادا کرنے کیلئے ایک خصوصی ویڈیو کلپ شیئر کیا،

اس ویڈیو کلپ میں ٹینس کے میدان سے ثانیہ مرزا کے مداحوں کیساتھ شیئر کیے گئے

یادگار لمحات کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں،

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا آپ سب کی محبت کا شکریہ،

ہم اب 10ملین کی مضبوط فیملی بن گئے ہیں اور یہ فیملی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: