اطاعت اہلبیت اطہارؑ کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں، گلوکارہ غزل شاہ

کھڈیاں خاص (جے ٹی این پی کے نیوز) اطاعت اہلبیت اطہارؑ کے بغیر ہم

معروف گلوکارہ ، ہوسٹ، بیوٹیشن اور برکھا ٹی وی کی سی ای او غزل شاہ نے محرم الحرام

کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل بیتؑ کی اطاعت کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں،

ہمیں اپنی زندگی سنوارنے کے لئے اہل بیتؑ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل اور ان کے

دئیے ہوئے سبق کی اطاعت کرنا ہو گی۔

اہلبیتؑ نے نانا رسول اللہ کا دین بچانے کیلئے سب کچھ قربان کردیا

غزل شاہ نے مزید کہا کہ اس مہینے میں کربلا میں ڈھائے جانیوالے مظالم ہمیں ظلم اور ظالم کے آگے

ڈٹ جانے کا پیغام دیتے ہیں کیونکہ آل نبیؐ ، اولاد نبیؐ نے اپنے نانا کے دین کو بچانے اور کلمہ حق کا

علم سر بلند رکھنے کے لئے بھوکے پیاسے اپنی جانوں، اپنے مال اور اپنی اولادوں کی قربانیاں پیش

کیں اورامت مسلمہ کو بتا دیا کہ یہی دین سچا دین ہے، جس کے رہبر و پیشوا حضرت محمد مصطفی

اللہ کے آخری نبی ہیں ان کا دین سب مذہبوں پر فوقیت رکھتا ہے۔

فلاح پانے کیلئے ہمیں اہلبیتؑ کا دامن مضبوطی سے تھامنا ہوگا

معروف گلوکارہ نے مزید کہا کہ آل رسول اللہ ؐ نے کربلا میں قربانیاں دے کر اللہ کے پیغام کو دنیا بھر

میں پھیلا دیا کہ اللہ اور اس کے نبیؐ کی اطاعت کرو گے تو فلاح پا جاﺅ گے، اس پیغام کو پھیلانے اور

دین کو بچانے کے لئے اہل بیت نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا، اپنی گردنیں کٹوا دیں مگر کلمہ حق کو

برتری دلوائی، ظالم کے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا۔ غزل شاہ نے مذید کہا کہ ہمیں بھی اس پیغام کو

آگے پھیلانے کے لئے اہل بیتؑ کا دامن مضبوطی سے تھامنا ہو گا اور ان کے بتائے ہوئے دین کے سچے

راستے پر چلنا ہو گا تبھی تو ہم فلاح پائیں گے اور ظالم کے سامنے حق بات کر سکیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

اطاعت اہلبیت اطہارؑ کے بغیر ہم ، اطاعت اہلبیت اطہارؑ کے بغیر ہم

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: