اصلاح، انصاف یا انتقام، سوات یونیورسٹی کے 17 طلبا کا مستقبل بنا سوالیہ نشان
سوات: اصلاح، انصاف یا انتقام، سوات یونیورسٹی کے 17 طلبا کا مستقبل بنا سوالیہ نشان
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی یونیورسٹی میں خواتین کیساتھ مبینہ ہراسانی کی شکایت کرنیوالا طالبعلم ہی یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر عتاب آ گیا جبکہ طالبعلم کی حمایت میں احتجاج کرنیوالے 16 طلبا کو بھی یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک سال کیلئے معطل کئے جانے کے پروانے تھما دیئے۔
طالبعلم جواد نے طالبات کیساتھ ہراسانی کی شکایت پر وی سی کو خط لکھا
تفصیلات کے مطابق محمد جواد نامی طالبعلم نے وائس چانسلر کو ایک شکایتی خط بھیجا،
جس میں یونیورسٹی کے دفاتر میں طالبات کو ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا تھا۔
تاہم خط میں کسی کا نام لیے اور ثبوت فراہم کیے بغیر کہا گیا دفاتر میں طالبات کو
ہراساں کیے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں جن سے یونیورسٹی میں بے چینی کی صورتحال ہے۔
درخواست گزار طالبعلم نے اس پر سخت کارروائی اور روک تھام کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔
خط میں جواد کی جانب سے یونیورسٹی کے دفاتر اور چند مخصوص پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمر ے نصب کرنے کی تجویز دی تھی اور دروازوں میں شیشے لگانے پر زور دیا تھا۔
طلبا کو رولز کی خلاف ورزی پر نکالا گیا ہے، یونیورسٹی انتظامیہ
یونیورسٹی انتظامیہ نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی،
تاہم جواد کی کہانی کو من گھڑت قرار دیدیا۔
بعد ازاں یونیورسٹی کی جانب سے معاملے پر سکیورٹی انچارج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی،
جس کی تجویز پر جواد کیخلاف ایف آئی آر کروا کے اسے گرفتار کرا دیا گیا۔
جواد کا تعلق شعبہ صحافت سے تھا، جس کی گرفتاری کے بعد یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا۔
9 اگست کو ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا،
جس میں وائس چانسلر اور انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی، اور جواد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مظاہرین نے گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا اور کیس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
جامعہ کی انتظامیہ نے 16 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا،
انتظامیہ کا موقف ہے کہ طلبا کو رولز کی خلاف ورزی پر نکالا گیا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
اصلاح، انصاف یا انتقام، سوات یونیورسٹی , اصلاح، انصاف یا انتقام، سوات یونیورسٹی
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)