اُشنا شاہ کا خواتین سے دلچسپ سوال، میشا شفیع کی فلموں میں واپسی
لاہور: جے ٹی این پی کے نیوز: اُشنا شاہ کا خواتین سے دلچسپ
خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے گھریلو ملازمین کے حوالے سے عجیب موضوع چھیڑ دیا
جس میں انہوں نے کہا ہے کہ گھریلو ملازمین کا رویہ عورتوں کے مقابلے میں مردوں کیساتھ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
اداکارہ نے اس بار گھر کے خانساموں کے بارے میں مداحوں سے بالخصوص عورتوں سے سوال پوچھا ہے۔
پڑھیں : سونم فواد کیساتھ ڈیٹ کی خواہاں
اُشنا شاہ نے پوچھا کیا گھر کے نوکروں کا رویہ عورتوں مقابلے میں مردوں کیساتھ زیادہ بہتر ہوتا ہے؟،
ساتھ ہی انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا میں نے غور کیا ہے
جب صاحب کوئی کام کرنے کو دے تو وہ زیادہ جلدی اور اچھی طرح مکمل کیا جاتا ہے۔
اشنا کی اس پوسٹ پر دلچسپ جوابات کیساتھ ساتھ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فلم میں میشا تیرہ سالہ لڑکے کی والدہ کا کردار ادا کریں گی
دوسری طرف نامور گلوکارہ میشا شفیع اسٹینڈ اپ کامیڈین حسن منہاج اور امریکن ایکٹر ایلیشیا سلوراسٹون
کے ساتھ جلد نئی فلم میں دکھائی دیں گی۔ فلم موستاچے سچے واقعات پر مبنی سوانح حیات ہے۔
فلم میں میشا شفیع ایک ماں کا کردار نبھاتی دکھائی دیں گی،
فلم کی کہانی ایک 13 سالہ لڑکے الیاس کی ہے جو کیلیفورنیا کے ایک سکول میں تعلیم حاصل کرتا ہے۔
الیاس کو اس کے والدین مونچھیں منڈوانے کی اجازت نہیں دیتے۔
فلم میں رضوان منجی تیرہ سالہ الیاس کے والد کا کردار ادا کریں گے جبکہ میشا شفیع والدہ کا کردار نبھائیں گی۔
تاہم ایلیشیا سلوراسٹون اور منہاج کے کرداروں کے حوالے سے
معلومات نہیں دی گئیں کہ ان کے کردار کیا ہوں گے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے اس فلم کے حوالے سے مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔
میشا شفیع اس سے قبل 3 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
اُشنا شاہ کا خواتین سے دلچسپ ، اُشنا شاہ کا خواتین سے دلچسپ