تازہ ترینجتن کُنڈلیزیرِعنوان

اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال کا احوال، مواقع و احتیاط اور خصوصی وظیفہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال

=—= خصوصی وظفیہ =—=
دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور 9 بار ” ناد علی ” کا ورد کریں، مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات بُرے نہیں ہیں، آپ نے اپنی غلطیوں کی وجہ سے خود خراب کئے ہوئے ہیں۔
ابھی سچے دل سے توبہ کریں اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں۔ انشاء اللہ صورتِ
حال بہتر ہو جائے گی۔ جو لوگ کوئی نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ ابتدا کریں، اللہ
مہربانی فرمائیں گے اور مالی طور پر آپ جو پیشرفت کر سکتے ہیں، ضرور کریں۔
یہ دن اچھے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کی اہم ضرورت انشاء اللہ ضرور پوری ہو گی اور جس مسئلے کا بھی شکار ہیں،
اس سے نکلنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت آپ کو اپنے گھر اور اپنے اوپر توجہ دینے
کی اشد ضرورت ہے۔ اندرونِ خانہ و خانگی معاملات کی طرف سے بلاوجہ کی ٹینشن
گلے پڑی ہوئی ہے، آپ نے اس کو بڑی ہمت اور حکمت سے حل کرنا ہے۔ جس طرح
لوگ میٹھے انداز سے مسئلہ حل کرتے ہیں، آپ بھی کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اب لوگ سمجھدار ہو گئے ہیں۔ صرف اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں۔ آپ بھی ان کی طرح
چلنا سیکھیں تو بہتر رہے گا۔ اسوقت آپ کا کوئی ساتھ نہیں دے گا۔ اللہ پاک پر توکل کرنا
ضروری ہے۔ وہی ہے جو ہمیں مشکلات سے نکالے گا اور آئندہ کے لئے بہتری بھی دیگا۔
دوسروں کی جانب سے صرف مطلب اور سازشیں ہی دکھائی دے رہی ہیں، بہت ہوشیار
رہنے کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ شاید ان دنوں غلط راستے کی طرف سفر کررہے ہیں، اس لئے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ہو سکے تو ایک مرتبہ استخارہ کرلیں تاکہ اصل راستے کا تعین ہو سکے۔ جو لوگ وراثتی
امور کے حوالے سے پریشان ہیں، وہ اہم پیش رفت دیکھیں گے اور جن کو اولاد کے حوالے
سے کسی چیز کی فکر ہو گی، وہ بھی اس سے نکل سکیں گے۔ نئی نوکری کا حصول بھی
ممکن ہو سکے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس بھی معاملے کے حوالے سے پریشان ہیں، انشاءاللہ اس کا حل ضرور دکھائی دے گا
اور آج سے روزگار کے حوالے سے بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ جو لوگ دماغ میں بہت
زیادہ ٹینشن لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ پراپرٹی وغیرہ
کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ خواہشمند افراد اب بیرونِ ملک سفر کر سکیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت زحل زائچے میں موجود ہے۔ یہ معاملات کو خراب کرنے کا سبب بنتا ہے، آپ کو
چاہئے کہ چند روز تک روزانہ حسب ِتوفیق صدقہ دیں، تاکہ رجعت سے محفوظ رہ سکیں۔
مشکل اور بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور نہ ہی وہ کام کریں جس سے بدنامی کا اندیشہ ہو۔
اولاد کے حوالے سے پریشان نہ ہوں۔ اب ان کی طرف سے قدرے بہتری آ رہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اپنے لئے خود مشکل پیدا نہ کریں، اپنی زبان کو قابو میں رکھیں، اس نے آپ کو پریشان کر
رکھا ہے۔ حالات قدرے آپ کیخلاف جا رہے ہیں۔ ذرا سی غلطی بڑی خرابی پیدا کر سکتی ہے۔
جو لوگ توکل سے کام لیں گے اور پوری ایمانداری سے چلیں گے، وہ انشاءاللہ اپنے معاملات
کو خرابی سے بچا لیں گے۔ اس وقت غیر متوقع پیسہ بھی ہاتھ آنے کا امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ جس بھی قسم کی پریشانی کا شکار ہیں، وہ اب زیادہ تنگ نہیں کرے گی، بلکہ آج سے ہی
اس میں آہستہ آہستہ کمی واقعی ہونا شروع ہو جائے گی اور روزگار کے حوالے سے بھی
کوئی اہم سلسلہ بن جانے کے امکانات روشن ہیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیرونِ ملک
جانے کی کوشش میں تھے، وہ اب اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور جلد خوشخبری سن
لیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کے کئی بگڑے ہوئے کام اس ہفتے سنور جانے کی امید ہے، جو لوگ راستے میں
مشکلات پیدا کر رہے تھے، وہ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ اس وقت بڑا مالی فائدہ
ملنے کی امید ہے۔ آپ کو پرانے معاملات سے نجات بھی نصیب ہوگی۔ اس وقت خانگی
امور سے جس قدر بھی دُور رہ سکتے ہیں، رہیں، ورنہ مسئلہ بڑھ جائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

یہ ہفتہ کافی دنوں کے بعد آپ کے لئے بہتری کا پیغام لے کر آیا ہے۔ آپ کو انشاءاللہ روزانہ
کی بنیاد پر بہتری ملنا نصیب ہو گی اور جن امور میں رکاوٹ آ رہی تھی، ان میں بہتری آئے
گی۔ جو لوگ بندش میں تھے یا بیمار تھے وہ صحت یاب ہوں گے اور روزگار کی تلاش کرنے
والوں کے لئے اب اللہ نے چاہا تو بڑی خوشخبری ہے۔ اسلئے اب محنت کرنے کو تیار ہو جائیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی ذہنی حالت ان دنوں کچھ ٹھیک معلوم نہیں ہوتی۔ ہر بات کی ٹینشن لے لیتے ہیں اور
اپنی صحت کو خراب کر بیٹھتے ہیں۔ اس وقت کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ ذکر ِالٰہی کریں۔
چاہے صرف اللہ کا ورد ہی کرتے رہیں، وہ بھی اچھا رہے گا۔ ہو سکے تو چند دنوں تک روزانہ
کسی ایک غریب کو کھانا بھی کھلا دیں ۔ زبان سے ہر صورت میں صرف سچ ہی نکالنا چاہیے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بندش تو نہیں، البتہ بدنظری والی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ راشن کی صورت
میں صدقہ دیں۔ صبح و شام سورة القلم کی آخری دو آیات بھی پڑھ لیا کریں۔ انشاءاللہ مشکل کیسی
ہی کیوں نہ ہو، وہ دُور ہو جائے گی۔ اس وقت ایک رُکا ہوا کام چلنے کے اشارے بھی مل رہے ہیں
اور جس کام کے پیچھے لگے ہوئے تھے، وہ بھی ہونے کا امکان ہے۔

=–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں … ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال ، اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال ، اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال
اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال ، اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال ، اس ہفتے آپکے ستاروں کی چال

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

===== جتن کُنڈلی =====

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے