اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج ، ملک کو غلامی کے دور میں دھکیل دیا گیا، تحریک انصاف

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت
امپورٹڈ حکومت کا راج ہے، ملک کو غلامی کے دور میں دھکیل دیا گیا
ہے، دو دن گزرے ہیں اپنی ہی حکومت سے امریکا نے ڈومور کا مطالبہ
کر دیا،شہبازشریف نے دو چار دن ہیٹ پہن کر پھرنا ہے، پھرلیں، تین لوگ
ادھر ادھر ہوئے تو حکومت گرجائے گی، یہ ہمارے بغیر ملک نہیں چلاسکتے،

نوازشریف کو پاسپورٹ کے اجرا ءپر عدالت جائیں گے

نوازشریف کو پاسپورٹ کے اجرا ءپر عدالت جائیں گے، استعفوں کا نوٹیفیکیشن
فوری طور پرالیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، امپورٹڈ حکومت سے کیا مذاکرات
کریں گے؟ ہر ہفتے کوعشاءکی نماز کے بعد احتجاج ہوگا، ہم تصادم کی طرف
نہیں بڑھنا چاہتے، ملک کو الیکشن کی طرف بڑھنا ضروری ہے، ان خیالات کا
اظہار بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف
کے رہنماﺅں چوہدری فواد حسین اور حماد اظہر نے کیا۔

اپنی ہی حکومت سے امریکا نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

حماد اظہر نے کہا کہ دو دن گزرے ہیں اپنی ہی حکومت سے امریکا نے ڈومور کا
مطالبہ کر دیا،ملک میں اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج ہے، ملک کو غلامی کے
دور میں دھکیل دیا گیا ہے، پہلے دن یہ بڑے گرجتے برستے آئے، ایک دن گزرا کہ
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا، ایک ہی دن میں چینی کی
قیمت بڑھ گئی،وسرے روزگھی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،
نئے وزیراعظم نے آتے ہی 3نئے کیمپ آفسزڈکلیئرکردیئے،

3200سیکیورٹی اہلکاراپنے کیمپ آفسز پر تعینات کردیئے گئے

3200سیکیورٹی اہلکاراپنے کیمپ آفسز پر تعینات کردیئے گئے،انہوں نے کہا کہ
جو شخص ایف آئی اے میں کارٹیلز کی تحقیقات کر رہا تھا وہ چھٹی پر چلا گیا، اس
موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ استعفوں کا
نوٹیفیکیشن فوری طور پرالیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، امپورٹڈ حکومت سے کیا
مذاکرات کریں گے؟ تین لوگ ادھرسے ادھرہوجائے توحکومت گرجائے گی،عوام کو
ردعمل دینے پر سلام پیش کرتا ہوں، ہر ہفتے کوعشاءکی نماز کے بعد احتجاج ہوگا،

تصادم کی طرف نہیں بڑھنا چاہتے

ہم تصادم کی طرف نہیں بڑھنا چاہتے، ملک کو الیکشن کی طرف بڑھنا ضروری ہے،
اس حکومت میں تو کوئی وزیر بننے کو تیار نہیں،انہوں نے کہا کہ مریم نوازکہہ رہی
ہیں عمران خان کے جانے پر لوگ بہت خوش ہیں تو الیکشن کرا دیں لگ پتا جائے گا،
تمام اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر استعفے دیئے، قومی اسمبلی اسٹاف استعفے اپنے
پاس کیوں رکھ کر بیٹھے ہیں، اگر یہ استعفے قبول نہیں کرینگے تو بحران چار سے پانچ
ہفتوں میں اتنا بڑا ہوگا کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا، ایک طرف خواجہ سعد رفیق کہتے
ہیں استعفے دیں، دوسری طرف ایاز صادق کہتے ہیں نا دیں، ہم بی اے پی کے ساتھ چل
رہے ہیں اصل تو حکومت بی اے پی نے ہی گرانی ہے۔

خفیہ مراسلہ اب سارے اداروں کے پاس پہنچ چکا ہے

فواد چودھری نے مزید کہاکہ خفیہ مراسلہ اب سارے اداروں کے پاس پہنچ چکا ہے ، خط
کے معاملے پر ایک کمیشن بنا کر شفاف انکوائری کروائی جائے، عوام حقائق جاننا
چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چاہیں تو عمران خان کی ایک کال پر اسلام آباد بلاک کر
دیں لیکن تصادم نہیں چاہتے۔

اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج

 

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے