تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

پی ایس ایل 7،پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور(جے ٹی این پی کے) اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 کے 24 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیگئے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے،

جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بناسکی۔

اس سے قبل زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد کو 207 رنز کا ہدف دیا تھا،

زلمی کی جانب سے محمد حارث نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ شعیب ملک 38 اور یاسر خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے،

ردرفورڈ نے 16 اور حضرت اﷲ زازئی نے 13 رنزبنائے جب کہ بین کٹنگ اور وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 اور وقاص مقصود 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے۔خیال رہے کہ شاداب خان کی انجری کے باعث اج اسلام آباد کی قیادت آصف علی کررہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے