ایشیابین الاقوامیتازہ ترین

اسلامی جمہوریہ ترکیہ کا صدر کون؟ ایردوان یا اوغلو، فیصلہ آج

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

انقرہ: اسلامی جمہوریہ ترکیہ کا صدر

ترکیہ مین صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ آج اٹھائیس مئی کو ہو رہی ہے۔ ترک عوام  صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ  اسٹیشنوں کا رخ  کریں گے۔ ترکیہ کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ  کا عمل ترکیہ کے  مقامی وقت کے مطابق 08:00 بجے شروع جبکہ شام 5 بجے ختم ہو گا۔

ترکیہ پارلیمانی انتخابات میں جمہور اتحاد فاتح، صدر کیلئے دوبارہ مقابلہ متوقع

ترکیہ  میں 5 سال کے لیے صدر کا انتخاب ہونیوالے ان انتخابات میں  14 مئی کے پہلے راونڈ

میں  پہلے دو نمبروں پر رہنے والے  جمہور اتحاد کے امیدوار رجب طیب ایردوان اور ملت اتحاد

کے امیدوار  کمال کلچ دار اولو  کے مابین ہو رہا ہے۔ بیرون ملک مقیم تقریباً 3.5 ملین  رجسرڈ 

ووٹرز کے لیے 73 ممالک میں 151 نمائندہ دفاتر میں 167 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔

سمندر پار پولنگ کا عمل 24 مئی کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ بیرون ملک  میں پڑنے والے  بیلٹ پیپرز

کو طیاروں اور سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لایا گیا ہے۔

آج ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد دارالحکومت انقرہ میں اوورسیز ڈسٹرکٹ

الیکشن بورڈ میں محفوظ کردہ ووٹوں کی گنتی بیک وقت شروع کی جائیگی۔ سرحدی چوکیوں پر

بھی ووٹ ڈالنے کا عمل شام 5  بجے تک جاری رہے گا۔

رن آف الیکشن سے قبل ترک لیرا کی قدر کو دھچکا

اس سے پہلے ترک لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

قبل ازیں انتخابی مہم اور ریلیوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔

ریلی سے خطاب میں ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے پارلیمنٹ اورصدارت کے درمیان اتحاد پر زور دیا

اور کہا آپ کی حمایت سے قانون سازی اور انتظامی اختیارات کے باعث ہم آہنگی سے کام ہو سکے گا۔

طیب اردوان نے مزید کہا استبول میں کلیچدار نے حامیوں کے سامنے معاشی مسائل کی نشاندہی کی اور

شامی پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے کا عزم دہرایا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

اسلامی جمہوریہ ترکیہ کا صدر ، اسلامی جمہوریہ ترکیہ کا صدر ، اسلامی جمہوریہ ترکیہ کا صدر

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے