اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے بجٹ اعداد و شمار پر تحفظات ،کمیٹی قائم

Imran Rasheed
عمران رشید خان

پشاور/ رپورٹ :اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور


صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش (پروچانسلر) کی زیرصدارت ہفتہ کے روز گورنرہاؤس
پشاورمیں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی سینٹ کااجلاس منعقد ہوا۔ سینٹ اجلاس میں مذکورہ یونیورسٹی
کے آئندہ مالی سال 2022-23 کا سالانہ بجٹ منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کی جانب سے پیش
کردہ بجٹ میں غلط اعداد و شمار پر سینٹ ارکان کے شدید تحفظات جبکہ غلط اعداد و شمارپر مشتمل بجٹ فنانس
اینڈ پلاننگ کمیٹی اور سینڈیکیٹ سے منظور کروانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ سینٹ ارکان نے کہا غلط اعدادو
شمار پر مشتمل بجٹ پیش کر کے اعلیٰ فورم سینٹ کو گمراہ کرنیکی کوشش کی گئی۔

بجٹ مسترد، ملازمین کی تنخواہوں پر مشتمل میزانیہ منظور

سینٹ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا سالانہ بجٹ 2022-23 مسترد کرتے ہوئے ،صرف ملازمین کی تنخواہوں
پر مشتمل بجٹ کا حصہ منظور کیااور بجٹ کے اعداد و شمار کو دوبا ر ہ دیکھنے اور ریشنلائز کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ، محکمہ
 اعلیٰ تعلیم، محکمہ خزانہ، ہائرایجوکیشن کمیشن اور چانسلر آفس پرمشتمل کمیٹی 3 ماہ میں بجٹ سے متعلق اپنی رپورٹ پیش
کرےگی ۔

جامعہ میں بھرتیوں پر بھی پابندی، بجٹ معاملہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لانے کا عندیہ

سینٹ اجلاس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کوانتہائی ضروری بھرتیوں کے علاوہ دیگر بھرتیاں کرنے
سے بھی روک دیا گیااور یونیورسٹی انتظامیہ کو اپنے وسائل صحیح معنوں میں استعمال کر نیکی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پرصوبائی وزیرکامران بنگش نے کہا وائس چانسلر کی جانب سے غلط اعدا و شمارپر مشتمل بجٹ پیش
کرکے سینٹ کو گمراہ کرنے کا معاملہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لایا جائےگا، غیرذمہ دارانہ اور بغیر
 منصوبہ بندی بجٹ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

تاریخی تعلیمی درسگاہ کا خسارے پر مبنی بجٹ تکلیف دہ اور انتہائی افسوسناک

 کامران بنگش نے کہا اسلامیہ کالج ایک تاریخی تعلیمی درسگاہ اور صوبہ کا قیمتی ا ثا ثہ ہے تاہم تمام پبلک سیکٹر
یونیورسٹیوں میں سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کا بجٹ انتہائی مایوس کن ہے، تاریخی تعلیمی درسگاہ کا ایک بلین
پر مشتمل بجٹ خسارہ نہ صرف تکلیف دہ بلکہ انتہائی افسوسناک ہے۔سینٹ اجلاس می ںیونیورسٹی کے وائس
چانسلرپروفیسر ڈاکٹر گل مجیدخان، سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم، ایڈیشنل سیکرٹری برائے گورنر سیف الاسلام،
محکمہ خزانہ،محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں سمیت سینٹ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

آپ بھی بنیں ہماری میڈیا ٹیم کا "حصہ” رابطہ کریں ھمارے بیورو چیف کے پی کے عمران رشید خان کیساتھ وٹس ایپ نمبر923149288665+

اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: