اسلاموفوبیا حقیقی مسئلہ، میرے بیٹوں کو بھی مشکلات درپیش،جمائمہ خان

لندن: جے ٹی این پی کے نیوز: اسلاموفوبیا حقیقی مسئلہ، میرے بیٹوں

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ وٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ (What’s Love Got To Do With It) کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کیساتھ 10 سال گزارے۔

جمائمہ گولڈ سمتھ کی سوشل میڈیا پر دھوم

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارہ

اسکائی نیوز کے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی فلم

پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے

کو چیلنج کیا گیا ہے۔ 49 سالہ جمائمہ خان نے کہا کہ ٹی وی میں

مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو

ہمیشہ دہشت گرد یہ خودکش بمبار کےطور پر دکھایا جاتا ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا

انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے بھی غیر

معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ سفر کے

لئے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے قبل کئی گھنٹے انتظار

کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔

فلم (What’s Love Got To Do With It) 24 فروری کو ریلیز ہوگی

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ خان نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت

مشکل ہے جہاں امریکہ میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں

اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے، اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا

بڑا مسئلہ ہے۔ جمائمہ خان کی فلم (What’s Love Got To Do With It) چوبیس فروری کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

اسلاموفوبیا حقیقی مسئلہ، میرے بیٹوں

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: