دنیا میں خطرے کی گھنٹی بج گئی. اسرائیل میں کورونا کی نئی قسم دریافت
تل ابیب (جے ٹی این پی کے) اسرائیل میں کورونا کی نئی قسم
اسرائیل کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے دو کیسز منظر عام پر آئے ہیں.
تاہم وہ اس حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ نیا ویریئنٹ کووڈ19کی قسم اومیکرون کی دو ذیلی اقسام
BA.1 اور BA.2 کو مل کر بنی ہے.
اسرائیل کے ہوائی اڈے پر آنے والے دو مسافروں میں پی سی آر ٹیسٹ کے دوران یہ قسم سامنے آئی۔
وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا کہ یہ قسم ابھی تک پوری دنیا میں نامعلوم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نئی قسم کے دو کیسز میں بخار، سر درد جیسی معمولی علامات سامنے آتی ہیں.
لہذا اس میں کسی خاص طبی علاج کی ضرورت نہیں محسوس ہوتی۔
اسرائیل کے وبائی امراض کے محکمے کے سربراہ سلمان زارکا نے اس ویریئنٹ کو کم خطرے کا حامل قرار دیا۔
اس نئی قسم کے دو کیسز میں بخار، سر درد جیسی معمولی علامات سامنے آتی ہیں.