اسرائیلی دبائو مسترد، نیٹ فلکس کی فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی فلم ریلیز

لاس اینجلس: جے ٹی این پی کے نیوز: اسرائیلی دبائو مسترد، نیٹ فلکس کی

سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے شدید اسرائیلی دباو کے باوجود فلسطینیوں کی نسل کشی اور بے دخلی پر مبنی فلم فرح ریلیز کردی۔

فلم کا بنیادی خیال 1948 کے نکبہ کے حقیقی واقعے کے گرد گھومتا ہے،

جب شدت پسند یہودیوں اور صیہونی افواج نے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر اور قتل کر کے ان کی سر زمین سے بے دخل کر دیا،

78 فیصد فلسطینی زمین پر قبضہ کر کے ریاست اسرائیل کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی کہانی سب کو بھا گئی

تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی ایک 14سالہ فلسطینی لڑکی

کی ہے جو اس واقعے کے دوران گھر کے تہہ خانے میں پناہ

لیتی ہے جہاں سے وہ فلسطینیوں پر ہونیوالے مظالم کو دیکھتی ہے۔

حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم فرح کو اسرائیلی حکومت کی جانب

سے شدید دباو اور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس دباو کے

باوجود اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے فلم کو ریلیز کردیا ہے،

جس کے بعد اس فلم کو دنیا بھر میں خوب سراہا جا رہا ہے۔

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کا ایک اور منفرد اعزاز

اردنی فلمساز ڈیرِن سلام کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کرداروں میں کرم طاہر،

اشرف بارہوم، علی سلیمان، تلہ گموہ، سمیرا عصر، ماجد عید، فراس طیبہ اور سیموئیل کازورووسکی

شامل ہیں۔

فلم کو آسکرز 2023 میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیلئے اردن کی جانب سے منتخب کر لیا گیا ہے

جبکہ اس کیٹیگری میں پاکستان کی جوائے لینڈ اور بھارت کی چھیلو شو بھی نامزد ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

اسرائیلی دبائو مسترد، نیٹ فلکس کی ، اسرائیلی دبائو مسترد، نیٹ فلکس کی

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: