اسرائیلی بینک لیومی لی کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا عندیہ

تل ابیب (جے ٹی این پی کے) اسرائیلی بینک لیومی لی کا سعودی
اسرائیلی بنک لیومی لی کے چیئرمین سامر الحاج یحی نے سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے دوران کہا ہے ‘سعودیہ میں سرمایہ کاری کیلئے بڑا پوٹینشل موجود ہے۔یہ کہہ کر اسرائیلی بنک نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت عندیہ دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سامر الحاج یحی ایک اسرائیلی عرب ہیں اور بنیادی طور پر ان کا تعلق طیبہ سے ہے۔ وہ سعودیہ میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے منعقدہ ‘فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو’ میں شریک ہیں۔

ان کا اسرائیلی بنک سرمایہ کاری کیلئے بڑے قرضے دینے والا بنک ہے۔


۔۔۔۔ ہم دیکھ رہے ہیں سعودیہ میں بہت ساری سرمایہ کاری جاری ہے۔۔۔


اسرائیلی بنک کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں بہت ساری سرمایہ کاری جاری ہے، ہم بھی اس سرمایہ کاری کا حصہ بننا چاہیں گے ،چاہے وہ سرمایہ کاری صورت میں ہو اور چاہے کرپٹو کرنسی کی شکل می ہو۔
اسرائیلی بنک کے سربراہ نے مزید کہا ہماری ممکنہ سرمایہ کاری ‘مائیکرو سروسز کے حوالے

سے ہو یا کلاوڈ کے حوالے سے ہم اس میں سرمایہ لگانا پسند کریں گے۔
واضح رہے سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات نہیں ، البتہ اسرائیلی عرب حج

کی ادائیگی کیلئے سعودی آتے ہیں۔
سامرالحاج یحی بھی انہی اسرائیلی عربوں میں سے ایک ہیں۔
عرب اسرائیلی آبادی کا بیس فیصد بنتے ہیں، تاہم ان کی سرمایہ کاری کاری کانفرنس میں شرکت

بطور مسلمان نہیں ایک اسرائیلی بنک کے سربراہ کے طور پر ہے۔

اسرائیلی بینک لیومی لی کا سعودی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: