استغفر اللہ، استغفر اللہ اور بس استغفر اللہ (حصہ آخر)

گذشتہ سے پیوستہ : استغفر اللہ، استغفر اللہ (حصہ آخر)

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، والی مثال تو آپ نے سنی ہی ہو گی، ہم دیکھ رہے ہیں اور کھلی آنکھو ں سے پرکھ بھی رہے ہیں،

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان بلاناغہ ایک تسلسل اور تواتر کے ساتھ تعمیری اور ترقیاتی کاموں میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،

اسلئے انہیں ذرا انہماک سے کام کرنے دیا جائے، مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کے نیچے کیا ہو رہا ہے،

سابقہ دور میں جو حکام عوام کے دھتکارے ہوئے تھے، نکمے اور مفاد پرست اسی ٹولہ کے اکثر افراد اب بھی بڑی بڑی وزارتوں اور اداروں میں براجمان ہیں۔

پڑھیں : استغفر اللہ، استغفر اللہ اور بس استغفر اللہ ( حصہ اول )

وزیراعظم کو سو فیصد غلط رپورٹ دے کر سب اچھا، اور سب اچھا کی رٹ لگاتے رہتے ہیں،

بہت سے لوگوں کے مفادات اب بھی سابقہ حکمرانوں کیساتھ جڑے ہوئے ہیں،

یہ لوگ قومی اور ملکی مفادات کیلئے ہر گز ہر گز نہیں اپنے ذاتی مفادات

کیلئے ہر حکمران اور ہر موٹی آسامی سے جڑ جاتے ہیں،

ایسے ہی لوگ انتہائی شاطر، چالاک اور خطرناک ہوتے ہیں اور انہی سے احتیاط ضروری ہے،

یہی وجہ ہے کہ کرپشن اورمالی و انتظامی بددیانتی کا سلسلہ ختم ہی نہیں ہوتا،

مفاد پرست ٹولہ ہر دور میں اپنے مفادات کیلئے راستہ نکال ہی لیتا ہے،

مزید پڑھیں : استغفر اللہ، استغفر اللہ اور بس استغفر اللہ (حصہ دوم)

بدنام ہوتی ہے تو حکومت اور اگر حکومت خود عقل کے ناخن نہ لے تو

پھر اور ہم کہہ ہی کیا سکتے ہیں، سوائے استغفر اللہ کہنے کے،

بس اللہ معاف فرمائے اس وطن پاک، سوہنی دھرتی اور پیارے دیس میں

اب تو شاید کم لوگ ہی وطن سے محبت کرنے والے رہ گئے ہیں،

باقی سب بینک بیلنس اور محل نما مکانات بنانے میں مصروف ہیں،

گھر کوئی نہیں بنا رہا بلکہ گھر کا تو شیرازہ ہی بکھیر اور بگاڑ کر رکھ دیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں : صحافت یا پل صراط؟

بس ہماری عافیت اسی میں ہے کہ ہم وطن سے پیار کریں،

اور اپنی زندگیوں کو دین مبین اسلام کے سانچے میں ڈھال دیں،

ورنہ تو جو حال ہم نے اپنی معاشرتی، سیاسی، مذہبی اورسماجی

زندگی کا کر رکھا ہے تو استغفر اللہ، استغفر اللہ، استغفر اللہ اور بس استغفر اللہ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

استغفر اللہ، استغفر اللہ (حصہ آخر) ، استغفر اللہ، استغفر اللہ (حصہ آخر)

مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: