ازدواجی زندگی کامیاب بنانے کے سبق آموز ٹوٹکے
لاہور: ازدواجی زندگی کامیاب بنانے کے سبق

اداکارہ و میزبان ندا یاسر کہتی ہیں میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک اور تکرار زندگی کا حصہ ہے لیکن اسے ایک حد تک ہی رہنا چاہیے، ہمارے درمیان بھی ایسا ہو جاتا ہے لیکن اس نے کبھی بھی لڑائی کی صورت اختیار نہیں کی۔ اسی طرح پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار نے جلد ماں بننے کیساتھ ساتھ اپنے شوہر سے نوک جھونک کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جبکہ سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا کہ میں گھریلو امور کی انجام دہی میں ہاتھ بٹاتا ہوں اس میں کوئی عار نہیں، سب لوگوں کو خواتین پر بوجھ بڑھانے کی بجائے ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے۔
میاں بیوی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے، ندا یاسر
ایک انٹرویو میں اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے میاں
بیوی کو ایک دوسرے پر اعتماد کرنا چاہیے۔ میں یہ سمجھتی ہوں کوئی بھی شادی شدہ خاتون
ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ قربانی دیتی ہے کیونکہ وہ اپنی خوشیوں کو چھوڑ
کر اپنے شوہر اور سسرال والوں کی خواہشات کے تابع رہتی ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جلد اولاد جیسی خوشی سے نوازے، حرامانی کی صحیفہ جبار کیلئے دعا
انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی کی اپنے شوہر کیساتھ بیٹے سے متعلق ہوئی گفتگو جو سوشل میڈیا
پر وائرل ہو گئی تھی، جس میں اداکارہ کے شوہر نے حرا پر بیٹے کی تربیت کیلئے زور دیا اور
کہا تھا جوتے لگاﺅ، پر اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے حرامانی کی گفتگو کا سکرین شاٹ انسٹا
گرام سٹوری پر شیئر کیا اور لکھا وہ بھی جلد اپنے شوہر خواجہ خضر حسین کیساتھ ایسی ہی نوک
جھوک کی خواہشمند ہیں، صحیفہ نے اپنی سٹوری میں حرامانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ
انہیں حرا کی مزاحیہ گفتگو بہت پسند آئی، بعد ازاں حرا مانی کی جانب سے بھی انسٹا گرام پر
صحیفہ کی تعریف میں ایک سٹوری شیئر کی گئی جس میں اداکارہ نے خدا سے صحیفہ کو بھی
اولاد جیسی خوشی سے نوازنے کی دعا کی۔
والدہ نے نصیحت کی تھی عورت کو کمتر نہ سمجھنا، سینئراداکار
سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ میں گھریلو امور کی انجام دہی میں ہاتھ بٹاتا ہوں اور مجھے
یہ بتانے میں کوئی عار نہیں، سب لوگوں کو خواتین پر بوجھ بڑھانے کی بجائے انکا ہاتھ بٹانا چاہیے۔
ایک انٹرویو میں محمود اسلم نے کہا کہ میں اپنے ہر انٹرویو میں بتا چکا ہوں میں کھانا بنانے سمیت
گھر کے دیگر کاموں میں خوش دلی سے ہات بٹاتا ہوں اور مجھے یہ بتانے میں کسی طرح کی شرم
محسوس نہیں ہوتی۔ میری والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ عورت کو کبھی بھی کمتر نہ سمجھنا
اور اسی وجہ سے میں نے اپنے گھر والوں سے ہمیشہ اچھا سلوک کیا ہے اور گھریلو کام کاج میں
ہاتھ بٹاتا ہوں اور خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں توازن کیلئے ایک
دوسرے کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ازدواجی زندگی کامیاب بنانے کے سبق ، ازدواجی زندگی کامیاب بنانے کے سبق ، ازدواجی زندگی کامیاب بنانے کے سبق
= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں