پاکستانتازہ ترینتعلیمکشمیر،گلگت بلتستان

ارض پاک کی ایک قدیم جیل میں قیدیوں کی بیرکوں میں کتابوں نے کیا بسیرا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

گلگت: ارض پاک کی ایک قدیم جیل

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ گلگت بلتستان کی جیل کی جن بیرکوں میں قدیم زمانے سے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا اب وہاں کتابیں موجود ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ گلگت جیل کی عمارت کو لائبریری میں تبدیل کر کے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت ائیرپورٹ سے ملحقہ سینٹرل جیل سونی کوٹ سے شہر

کے نواحی علاقے مناور میں نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد یہ عمارت پانچ

سال سے خالی تھی، اب بالآخر سابقہ جیل کی اس عمارت میں محمد اشرف علی

میموریل لائبریری کے نام سے ایک خوبصورت پبلک لائبریری قائم کر دی گئی ہے،

2 کمروں پر مشتمل میونسپل لائبریری کشروٹ کو بھی اسی لائبریری میں ضم کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون سید سہیل عباس کی طرف سے افتتاح کے بعد لائبریری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں اسلام، تاریخ اور ادب سمیت مختلف موضوعات پر مبنی 5000

سے زائد کتابوں کے علاوہ اردو انگریزی جرائد بھی اس لائبریری میں رکھے گئے ہیں۔

لائبریری میں طلبہ کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ کمپیوٹر بھی مہیا کیے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری جی بی محی الدین وانی اور مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان

کے مطابق جی بی کے مختلف اضلاع میں لائبریریوں کا قیام خوش آئندہ ہے،

یہ اقدام کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو تعلیم و تحقیق کے لیے کارگر ثابت ہو گا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ارض پاک کی ایک قدیم جیل ، ارض پاک کی ایک قدیم جیل

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے