ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ایچ الیون کے قبرستان میں تدفین

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنمائوں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شریک تھے،

ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سینئر صحافی ارشد شریف کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ فیصل مسجد میں نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد شریف کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کے بعد مریم نواز کو شدید تنقید کا سامنا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا،

8 رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔

پمز ہسپتال میں پوسٹم مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا،

پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔

دریں اثنا ارشد شریف کی لاہور سمیت مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں حکومتی و سیاسی شخصیات ، صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

ارشد شریف قتل کیس کی اعلی سطحی انکوائری کی جائے، پاک فوج کی حکومت سے درخواست

وزیر اعلیٰ ہائوس میں غائبانہ نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چوہدری، میاں اسلم اقبال،

مشیر برائے داخلہ عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعجاز چوہدری،شہباز گل،حماد اظہر سمیت

سیاسی رہنمائوں ، وکلاء ، پی ٹی آئی کے کارکنان نے شرکت کی ۔ تحریک انصاف کے

زیر اہتمام جیلانی پارک ریس کورس میں ارشد شریف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

جس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں، کارکنوں ، صحافیوں، سول سوسائٹی کے افراد،

تاجروں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ارشد شریف کی روح کے ایصال ثواب

کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: