ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی ٹیم کینیا پہنچ گئی
اہم خبر/ ارشد شریف قتل کیس
سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے 2 رکنی ٹیم کینیا پہنچ گئی۔
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی
2رکنی ٹیم کینیا میں مختلف زاویوں سےقتل کیس کی تحقیقات کرکے واقعے کےمحرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔
ٹیم کا ایک رکن کراچی دوسرا اسلام آباد سے گیا، دوحہ سے دونوں اکٹھے کینیا روانہ ہوئے
وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کےلئے تشکیل دی گئی ٹیم کے دونوں ارکان
ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامدجمعہ کی صبح روانہ ہوئے،
فلائٹ شیڈول کیمطابق ٹیم کےسربراہ اطہر وحید قطر ائرلائن کی پروازنمبر 615کے ذریعے اسلام آباد سے دوحا روانہ ہوئے
نیروبی میں پاکستان سفارتخانہ تحقیقاتی ٹیم کی معاونت اور سہولت کاری کے فرایض انجام دیگا
جبکہ عمر شاہد حامد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوئے۔تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ارکان دوحا ائر پورٹ پر اکٹھے ہوئے،
جہاں سے قطر ائرویز ہی کی پرواز نمبر 1341 کے ذریعے نیروبی روانہ ہوگئے، وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ تحقیقاتی ٹیم کو قیام کے دوران سہولیات و معاونت فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کینیا میں ارشد شریف کے پہنچنے، رہائش کا بندوبست اور رہائش کس کیساتھ اختیار رکھنے
سمیت پیش آنے والے حالات و واقعات کے بارے میں حقائق معلوم کرے گی۔
علاوہ ازیں تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ، فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی اور ٹریول ریکارڈ کا جائزہ لینے کے علاوہ وہاں کی پولیس ٹیم سے بھی ملے گی، تحقیقاتی ٹیم کا کینیا میں قیام کا دورانیہ 2 ہفتے تک ہو سکتا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ