ارسلان نصیر کی بھارتی فلمسازوں سے اپیل، امر خان کی پاکستان کیلئے دعا
لاہور/ ممبئی: جے ٹی این پی کے نیوز: ارسلان نصیر کی بھارتی فلمسازوں سے
پاکستانی اداکار ارسلان نصیر نے بھارتی فلمسازوں سے ” اردو زبان “ کے قتل کا سلسلہ بند کرنے اپیل کی ہے جبکہ معروف اداکارہ و لکھاری امر خان نے دعا کی ہے کہ خدا کرے کہ 2023 میں کوئی سنجے لیلا بھنسالی پاکستان میں بھی پیدا ہو۔
خوبصورت کیف کی انٹری، دانش تیمور کا انکار اور سویرا شیخ کی روانگی
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
اداکار ارسلان نصیر نے بالی ووڈ کی نئی فلم ” پٹھان “ پر جاری
بحث پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ” میں نے سنا ہے
کہ لوگ دیپیکا کیخلاف گانے کی ویڈیو میں زعفرانی رنگ کا
لباس پہننے پر احتجاج کر رہے ہیں “۔ ارسلان نصیر نے اپنے
ٹوئٹ میں اہم سوال اٹھایا کہ ” لیکن کوئی دیپیکا کیخلاف اس
بات پر احتجاج کیوں نہیں کر رہا کہ وہ گانے میں لفظ ’ شرافت ‘
کو’ شریفی ‘ کہہ رہی ہیں؟ اداکار نے اپنے پیغام کے آخر میں
بھارتی فلمسازوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ” براہ مہربانی، اردو زبان کا قتل کرنا بند کر دیں “۔
ہالی ووڈ ادکارہ کیٹ ونسلیٹ کا منفرد ریکارڈ
دوسری طرف معروف اداکارہ و لکھاری امر خان کا خیال ہے
کہ اس وقت پاکستانی شوبز انڈسٹری کو بھارتی فلم ساز سنجے
لیلا بھنسالی جیسے ہدایتکار کی ضرورت ہے جو کہ خواتین
کے مرکزی کرداروں پر فلمیں بنا سکے۔
امر خان نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ دعا
بھی کی کہ خدا کرے کہ 2023 میں کوئی سنجے لیلا
بھنسالی پاکستان میں بھی پیدا ہو۔اداکارہ نے جس ٹوئٹ کو
ری ٹوئٹ کیا تھا، اس میں بولی وڈ فلم ’ گنگو بائی کا ٹھیاواڑی‘
کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کی گئی تھی۔
ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے ’ گنگو بائی کاٹھیاواڑی ‘
جیسی خاتون کے مرکزی کردار کی فلم بنا کر یہ ثابت کردیا
کہ اگر فلم اچھی بنائی جائے تو ہیرو کی جگہ ہیروئن کی فلم بھی کامیاب ہو سکتی ہے۔
فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کا ایک اور منفرد اعزاز
ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’ گنگو بائی کاٹھیاواڑی ‘ سے یہ
بات بھی ثابت ہوئی کہ اگر اچھے ڈائیلاگ لکھے جائیں تو
پرانے زمانے کے ڈائیلاگز کو بھی پسند کیا جائے گا۔
اداکارہ امر خان نے مذکورہ ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے
بولی وڈ فلم ساز کی تعریف کی اور دعا کی کہ ان جیسا کوئی
فلم ساز پاکستان میں بھی پیدا ہو۔ اداکارہ نے لکھا کہ ان کی دعا
ہے کہ 2023 میں ایک سنجے لیلا بھنسالی بارڈر کے اِس پار
( پاکستان ) میں بھی پیدا ہو، ورنہ ہم کبھی بھی خاتون کے مرکزی کردار پر مبنی کوئی فلم نہیں بنا پائیں گے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ارسلان نصیر کی بھارتی فلمسازوں سے ، ارسلان نصیر کی بھارتی فلمسازوں سے
= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں