اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ چل بسے، طارق عزیز کی دوسری برسی

واشنگٹن،لاہور(جے ٹی این پی کے نیوز) اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی

اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ امریکہ میں 91 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ جبکہ

پاکستان کے نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی دوسری برسی آج 17جون بروز

جمعہ منائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر گوپی چند نارنگ 11 فروری 1931 کو بلوچستان میں پیدا ہوئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ 11 فروری 1931 کو

بلوچستان کے علاقے دکی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اردو تنقید میں ساختیات اور اسلوبیات

کی بحثوں کی ابتدا کی۔ اردو کے چاروں بڑے شاعروں میر، غالب، انیس اور اقبال پر بے مثل

کتابیں لکھیں۔ مرحوم کی لسانیات اور فکشن پر بھی گہری نظر تھی۔ گوپی چند کو بھارتی حکومت

نے 2004 میں پدما بھوشن ایوارڈ اور حکومت پاکستان نے 2012 میں ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔

طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو شہر جالندھر میں پیدا ہوئے

پاکستان کے نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو برصغیر پاک

و ہند کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کے والد میاں عبد العزیز 1947 میں پاکستان ہجرت کر

آئے، طارق عزیز نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا، انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے ہی میں

حاصل کی۔ بعد ازاں معروف ٹی وی ہوسٹ نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی

کا آغاز کیا۔

طارق عزیز کو پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناونسر کا اعزاز حاصل

1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے

مرد اناونسر تھے، تاہم 1975 میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو

شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، یہ پروگرام کئی سال تک جاری رہا اور اسے بعد میں بزمِ طارق

عزیز شو کا نام دے دیا گیا۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی

اداکاری کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967 آئی تھی اور ان کی دیگر مشہور فلموں میں

سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان قابل ذکر ہیں، انہیں ان

کی فنی خدمات پر بہت سے ایوارڈ مل چکے ہیں۔ حکومتِ پاکستان کی طرف سے طارق عزیز کو

1992ء میں حسن کارکردگی کے تمغے سے بھی نوازا گیا۔ طارق عزیز 17جون 2020ء کو انتقال

کر گئے۔ حق مغفرت فرمائے، آمین

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی ، اردو کے نامور نقاد ڈاکٹر گوپی

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: