اداکارہ نازش جہانگیر نے خلع، طلاق کی بڑھتی شرح کی وجہ بتا دی
کراچی: اداکارہ نازش جہانگیر نے خلع، طلاق
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے ملک میں خلع اور طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی بنیادی وجہ عورت مارچ اور عورتوں کے حقوق کیلئے چلنے والی تحریک کو قرار دیدیا۔
= پڑھیں = خواتین سے جڑی مزید اہم اور معلوماتی خبریں
یوٹیوب چینل پر بات چیت کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ
ہر رونے والی عورت سچی نہیں ہوتی، ہمیں صنفی امتیاز پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ
معاشرے سے بے راہ روی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ماں کا بیٹا اور بیٹی ہے،
ہمیں صرف لڑکی کو نہیں بلکہ لڑکے کو بھی بچانا ہے، ایسا نہیں کہ میں عورت کیساتھ نہیں مگر
میرے بھائی یا کسی مرد کیساتھ زیادتی ہو گی تو میں وہاں بھی کھڑی ہوں گی۔ نازش جہانگیر نے
کہا کہ میں دونوں فریقین کے موقف کو جاننے کے بعد صرف سچ کیساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دیتی
ہوں کیونکہ مجھے ناانصافی پر مبنی فیمینزم پر یقین نہیں ہے اور سمجھتی ہوں کہ سڑک پر عورت
مارچ کرنا بھی فیمینزم ہے اور نہ اس سے خواتین کیساتھ پیش آنے والے واقعات میں کوئی فرق پڑیگا۔
انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے مسائل ہیں ان تک تو یہ باتیں پہنچ بھی نہیں پاتیں، وہ آج بھی کسی
گاوں میں بیٹھی کھانا بنا رہی ہوں گی، جو عورت مارچ نکالتی ہیں انہیں اور مجھے اپنے حقوق کے
بارے میں سب علم ہے۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ اس (عورت مارچ) والے رویے یا رجحان کے بعد
سے خلع اور طلاق کی شرح بہت زیادہ حد تک بڑھ گئی ہے، ممکن ہے کہ میں غلط کہہ رہی ہوں مگر یہ میرا مشاہد ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
اداکارہ نازش جہانگیر نے خلع، طلاق ،
= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں