معروف بالی ووڈ اداکارہ منداکنی کی تازہ تصویروائرل ہوگئی
ممبئی (جے ٹی این پی کے) اداکارہ منداکنی کی تازہ تصویروائرل
بالی ووڈ کی 1980 کے عشرے کے عہد میں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ منداکنی نے اپنی فلم رام تیری گنگا میلی سے کافی شہرت حاصل کی تھی۔
اپنے عروج کے دور میں ان کے غیر معمولی حسن اور گلیمر نے لاکھوں فلم بینوں کو متاثر کیا، جس کے بعد وہ کافی عرصے سے سلور سکرین سے دور رہیں۔
کافی لوگوں کو تو یہ معلوم ہی نہ ہوسکا کہ یہ خوبصورت اداکارہ کہاں چلی گئیں۔
تاہم شہرت کے چکا چوند سے دور ہونے کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہیں،
اور اپنے مداحوں اور پرستاروں سے مسلسل رابطہ رکھنے کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔
پاکستانی سینماؤں میں پہلی ترک فلم ” آئیلا “ انٹری کیلئے تیار
گزرتے وقت نے 58 سالہ اداکارہ پر کافی اثرات مرتب کیے ہیں۔ تاہم وہ اب بھی کافی دلکشی رکھتی ہیں،
اسی حوالے سے چند ماہ قبل ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر نظر آئی اور وہ وائرل ہوگئی۔
اس تصویر میں وہ سادہ سے نیلے رنگ کے کڑھائی والا کرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے منداکنی نے کہا کہ انہوں نے ایک سابق بدھ بھکشو ڈاکٹر کی گیور ٹی رنپوچے ٹھاکر سے شادی کی اور اب دلائی لامہ کی پیروکار بن گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب وہ تبتی یوگا کلاسز کے علاوہ تبتی میڈیسن کا ایک مرکز اپنے
شوہر کے ساتھ چلا رہی ہیں۔
اداکارہ منداکنی کی تازہ تصویروائرل
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں