چیئرمین پی ٹی آئی کے ادارے اور افسر کیخلاف الزامات بے بنیاد ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (جے ٹی این مانیٹرنگ ڈیسک) ادارے اور افسر کیخلاف الزامات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے طرف سےچیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ادارے اور افسر کے خلاف الزامات عائد کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے ادارے اور افسر کیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں۔
میڈیا کو جاری بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم وضبط کی حامل تنظیم ہے پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وردی پوش اہلکاروں کے ذریعے غیرقانونی کارروائیوں کیلئےاحتسابی نظام موجود ہے مفاد پرستوں کے فضول الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغدار کیا جا رہا ہے۔

ادارہ حسد سے اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔
بیان کے مطابق ادارے پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

کسی کو بھی ادارے یا افسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

حکومت سےدرخواست کی گئی ہےمعاملےکی تحقیقات کرے،

حکومت ادارےاور افسر کے خلاف ہتک عزت پرقانونی کارروائی کرے

اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں

یہ بھی پڑھیں : سوات میں دریا کنارے ہوٹل بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،جنرل باجوہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: