اعظم سواتی کا عدالت میں اداروں کیخلاف ٹوئٹس کرنیکا اعتراف

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اداروں کیخلاف ٹوئٹس کرنیکا اعتراف

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی۔

گزشتہ روزاداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار سینیٹر اعظم خان سواتی کو دو روزہ جسما نی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عد ا لت میں اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان اور علی بخاری نے اپنے مؤکل سے ملاقات کی۔

دوران سماعت ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کیا جس پر جج نے استفسار کیا کہ اس کیس کی فائل کدھر ہے؟

ایف آئی اے حکام نے کیس کی فائل جج کے حوالے کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے

عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے مصد قہ اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

پیکا کی سیکشن 20 کے تحت مقدمہ درج ہوا، مصدقہ اکاؤنٹ سے شدید ہتک آمیز الفا ظ استعمال کیے گئے۔

ٹوئٹرکے مصدقہ اکاؤنٹ سے ٹوئٹ ہونا ثا بت شدہ ہے۔رضوان عباسی نے کہا صرف یہ ایک ٹوئٹ نہیں۔

اعظم سواتی کے اکاؤنٹ سے پہلے بھی ایسے ٹوئٹس ہوئے ہیں، اعظم سواتی کے اکاؤنٹ سے

طویل عرصے سے منظم ٹوئٹس ہوئے جن کا ریکارڈ موجود ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا ابھی پاس ورڈ ریکور کرنا ہے، اعظم سواتی تفتیش کے دوران تعاون نہیں کر رہے۔

رضوان عباسی نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کی استدعا کرتے

ہوئے کہا عدالت 15 دن تک کا جسمانی ریمانڈ دے سکتی ہے۔

ملزم کے حق میں ریکا رڈ پر کچھ آیا تو وہ بھی عدالت میں پیش کریں گے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا اسے ہم تسلیم کرتے ہیں لیکن قانون میں کور بھی ہے۔

کن کن لوگوں نے کس کس کے بارے میں کیا کہا وہ میں بتاؤں گا۔

عد ا لت نے پوچھا کیا وہ موبائل ریکور ہوا جس سے ٹوئٹ ہو ئی ، جس پر اعظم سواتی نے کہا

میں نے وہ موبائل گھر سے باہر پھینک دیا تھا اس میں بیٹی کے گھر کی تصویریں ہیں۔

میں جب مان رہا ہوں ٹو ئٹ میں نے کیا تو پھر ان کو کیا چاہیے؟

عدالت نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں ایک روزہ

جسما نی ر یمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
اداروں کیخلاف ٹوئٹس کرنیکا اعتراف

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: