احسن فواد صدیقی ماس ریسلنگ کے چیمپین بن گئے، کسی کو کانوں کان خبر ہی نہ ہوئی.!

سپورٹس رپورٹ/ احسن فواد صدیقی ماس ریسلنگ کے

اردو زبان کا محارہ ہے کہ جنگل میں مور ناچا کس نےدیکھا، یہ محاورہ حال ہی میں سیون انٹرنیشنل کلچر

فیسٹیول 2022 کے ماس ریسلنگ عالمی مقابلوں پر صادر آتا ہے جہاں پاکستان کے ایک سپوت نے

اپنی محنت سے عالمی ٹائٹل جیتا لیکن خیبر سے لیکر کراچی تک کسی کو خبر نہیں کہ وطن عزیز ماس

ریسلنگ میں عالمی چیمپیئن بن گیا ہے ۔

اس عالمی چمپیئن شپ کے ٹائٹل کے حصول میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں
احسن فواد صدیقی کی مختلف مقابلوں اور انعامات وصول کرتے وقت چند تصاویر

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عالمی چمپیئن شپ کے ٹائٹل کے حصول میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں کیونکہ اس نے ماس ریسلنگ کی کبھی سرپرستی کی اور ہی یہ زحمت کی کہ اس کھیل کے کھلاڑیوں کو کوئی سہولت فراہم کرے ۔اس کے باوجود پشاور کے ایک ہونہار کھلاڑی احسن فواد صدیقی نے اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرکے نہ صرف اپنی صلاحیت کو نکھارہ بلکہ عالمی ٹائٹل کا فاتح بن کر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

احسن فواد صدیقی نے ثابت کر دیا ، پشاور ٹیلنٹ سے مالامال

ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اس جیت کے بار ے میں حیرت انگیز طور پر کسی کو کانوں کان خبر ہی نہیں ہوئی ،اس بڑے معرکے کے بارے میں جتن نیوز اردو قارئین کو باخبرکر رہی ہے کہ وطن عزیزکے ،صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اتنے باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں کہ جو اپنے ہی بل بوتے پر عالمی چیمپیئن تک بن سکتے ہیں۔
احسن فواد صدیقی جو پشاور کے متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں نے اپنی شبانہ روز محنت سے یہ ٹائٹل جیتا ۔انہوں نے رومانیہ کے شہر کولسٹینٹا سٹی میں ماس ریسلنگ کے حوالے سے سیون انٹرنیشنل کلچرل فیسٹیول 2022 کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا یہ مقابلے 16 سے 19 ستمبر تک جاری رہے ،ایونٹ میں دنیا بھر سے کھلاڑیوں و ریسلرز نے حصہ لیا۔

انٹرنیشنل لیول پر دونوں کھیلوں میں میڈل جیتنے والے احسن فواد پہلے ریسلر

32 سالہ احسن فواد نے اسی دوران انٹرنیشنل گیم کزک کوریسی (کشتی) میں برونز میڈل بھی جیتا،سیون انٹرنیشنل

کلچرل فیسٹیول میں پاکستان بھر سے 6 ریسلرز نے حصہ لیا اور105 کلو گرام کی کلاس میں احسن فواد صدیقی

نے افریقہ کے ریسلر کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا اور پاکستان کیلئے ورلڈ چیمپن بننے کا اعزاز حاصل کیا،

ایک الگ فارمیٹ کزک کوریسی کشتی مقابلےمیں اپنی ہمت سےبین الاقوامی پہلوانوں کوپچھاڑتے ہوئےپاکستان کیلئے برونزمیڈل حاصل کیا،
احسن فواد خیبر پختونخوا کے پہلے ریسلر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل لیول پر ان دونوں کھیلوں میں سے ایک میں

گولڈمیڈل اور دوسرے میں بر ونز میڈل اپنے نام کیا۔

احسن فواد تین ماہ پہلے روس اور ترکیہ میں ہونیوالے ورلڈ کپ میں بھی حصہ لےچکے ہیں ،جہاں انہوں نے

دنیا بھر کے ریسلرز میں ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی ،ان کا کہنا ہے کہ اب وہ آئندہ ورلڈ چیمپئن

بننے کا عزم رکھتے ہیں۔

ماس ریسلنگ ڈویثرنل اور نیشنل چیمپیئن شپس میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا چکے

2020میں لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ماس ریسلنگ ڈویثرنل چیمپیئن شپ میں انہوں نے بروزنز کا اعزاز جیتا ،

2021 میں پنجاب کے شہر بہاولپور میں ماس ریسلنگ نیشنل چیمپئن شپ میں سلور میڈل کا اعزاز جیتا،

جس سے فواد احسن کے حوصلے بلند ہوئے ۔

پشاور کے معروف تن ساز انورزیب احسن فواد صدیقی کے کوچ

انکے کوچ ملک انور زیب خان پشاور کے معروف تن ساز ہیں، جنہوں نے باڈی بلڈنگ مقابلوں پشاور، خیبرپختونخوا

اور پاکستان لیول پر درجنوں سے زائد اعزازات جیت رکھے ہیں ۔
انہوں نےپاکستان ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز کے صدر نواب فرقان (ملتان)،خیبرپختونخوا کے صدر شفیع اللہ، سیکرٹری جنرل سعید اقبال،

پشاور کےصدر ملک انورزیب،سیکرٹری جنرل ارشدخان اور خصوصی طور پر ایسوسی ایشن کے ٹریژر (خزانچی) عباداللہ کا شکریہ ادا کیا

جن کی محنت اور حوصلہ افزائی سے انہوں نے ورلڈ لیول کا سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا۔

انسان کو شش کرے تو سب کچھ ممکن ،ہمت ،محنت شرط، احسن فواد صدیقی

ماس ریسلنگ کے کھیل میں کارکردگی دکھانے کیلئے باقاعدگی کیساتھ ورزش ، ڈائٹ کا خیال رکھنا لازمی
ملک وقوم کا نام روش کرنے کیلئے حکومت سرپرستی کرے، نوکری بھی دے،جتن نیوز اردو سے گفتگو

انٹرنیشنل اعزاز کے حامل پشاور کے ریسلر احسن فواد صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر انسان کو شش کرے تو

وہ کوئی بھی سنگ میل حاصل کرسکتا ہے، جتن نیوز اردو سروس سے خصوصی گفتگو میں  ان کا کہنا تھا

اس کھیل میں باقاعدگی کے ساتھ ورزش اور ڈائٹ کا خیال رکھنا لازمی ہے، صرف ڈائٹ پر ہی ماہانہ لاکھوں خرچ ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کیلئے میں نے بہت بڑا اعزاز جیتا، جس پر مجھے فخر ہے لیکن افسوس کہ مجھے کوئی جانتا تک نہیں اورمجھے کسی بھی ادارے کا سپسانسر حاصل نہیں بلکہ جب بھی مقابلے ہوئے تو اپنے اخراجات میں نے خود ہی برداشت کئے ہیں ، حکومت مجھے مکمل سپورٹ کرے تو دیگر دوسرے کھیلوں میں بھی ملک کیلئے اعزاز جیت کے لا سکتا ہوں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ادارے میں نوکری کیساتھ ساتھ سپورٹس بورڈ، اولمپک اور دیگر کھیلوں کے ادارے نقد انعام کا اعلان کریں تاکہ میں اگلے مقابلوں کیلئے تیاری کرسکوں  اور ملک و قوم کا نام دنیا میں روشن کرسکوں ۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: