احسن اقبال کی موسمیاتی تبدیلیوں کی دُھائی، یو این ڈی پی کا کھرا سچ

اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: احسن اقبال کی موسمیاتی تبدیلیوں کی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلیشئر پھٹ رہے ہیں، پانی کی قلت اور ہیٹ ویوو کا سامنا ہے،

تمام تبدیلیاں پاکستان کو شدید متاثر کر رہی ہیں، پاکستان میں دنیا کا وسیع ترین ایری گیشن سسٹم ہے، زرعی پیداوار کا دارومدار پانی پر ہے۔

پڑھیں : کے پی کے اپوزیشن ارکان کا سیلاب زدگان کی مدد سےانکار

پاکستان واٹر ویک 2022 کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر

احسن اقبال نے کہا پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے زرعی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔

پاکستان کو موسمیاتی تباہ کاری سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،

متعدد اضلاع سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہو گئے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

مون سون میں موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے ٹمپریچر میں شدت آئی،

سیلاب سے ایک ملین سے زائد جانور مرے، زرعی تباہی کا سامنا ہوا جس کی وجہ سے فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ بنا،

بلوچستان میں سیلاب کیوجہ سے سمال ڈیمز کو نقصان پہنچا

کلائمٹ سمارٹ ایگری کلچر کی ضرورت ہے۔ پانی، فوڈ اور ایکو سسٹم کےلئے حکومت نے نیشنل واٹر پالیسی کی منظوری دی،

واٹر ریسورسز سیکٹر کیلئے ہم نے پی ایس ڈی پی کا 12 فیصد رکھا۔

دو میگاڈیم دیامیر بھاشاو مہمند ڈیم پر کام شروع کیا گیا ہے، نئے ڈیموں سے سٹوریج کیپسٹی بہتر ہوگی

اور جو پانی میں قلت ہوئی وہ پہلے والی سطح پر آ جائےگی۔

انرجی سکیورٹی کیلئے حکومت انوائرمنٹ فرینڈلی ہائڈرو پاور منصوبے لگا رہی ہے،

ملک میں انوسٹر فرینڈلی پالیسیاں پروموٹ کی جا رہی ہیں،

واٹر کنزرویشن کیلئے بلوچستان میں 100 سمال ڈیمز بنائے گئے ہیں،

بلوچستان میں سیلاب کیوجہ سے سمال ڈیمز کو نقصان پہنچا۔

سیلاب آخری وارننگ، حکومت کو اب کام کرنا ہوگا، جولین ہرنس

جولین ہرنس ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر یو این ڈی پی نے پاکستان واٹر ویک 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیلاب آخری وارننگ ہے،

سیلاب ناقص منصوبہ بندی اور آلودگی کے باعث آتے ہیں ، سب کو حل پتہ ہے اب کام کرنے کا وقت ہے۔

حکومت کو اب کام کرنے کی ضرورت ہے، اب کون پیسہ دیگا،

عالمی ادارے یا حکومت پاکستان، آگ بجھانے کا انتظام حکومت کو خود کام کرنا ہو گا۔

اگر حکومت فوری طور پر کام نہیں کرتی تو مزید سیلاب آئیں گے، قحط سال میں اضافہ ہو گا ۔

لوگ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی پر نظر رکھیں کہ وہ سیلاب سے بچاو کیلئے کیا اقدامات کرتی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

احسن اقبال کی موسمیاتی تبدیلیوں کی ، احسن اقبال کی موسمیاتی تبدیلیوں کی

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: