ابوظہبی میں پانی کی خالی بوتل کے بدلے مفت سفر کی سہولت
ابوظہبی:جے ٹی این پی کے نیوز: ابوظہبی میں پانی کی خالی بوتل
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پانی کی خالی پلاسٹک کی بوتلوں کو ٹرمینل پر نصب مشین کے ذریعے ری سائیکل کرکے پبلک بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کر دی گئی۔
میڈیا کے مطابق حکومت کے اس اقدام کے تحت ماحول دوست
سفر کی حوصلہ افزائی کے لئے ابوظہبی کے مرکزی بس ٹرمینل
پر نصب ریورس وینڈنگ مشین میں جب بھی پلاسٹک کی بوتلیں جمع
کرتے ہیں تو مسافروں کو پوائنٹس ملتے ہیں، جنہیں استعمال کر کے مفت پبلک بس سفر کی سہولت سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پڑھیں : بہنوں کے سکول بیگ اٹھانے والا بھائی سوشل میڈیا پر وائرل
انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر میں منصوبہ بندی کے قائم مقام ڈائریکٹر
عتیق المزروعی نے بتایا کہ اس اقدام کے آغاز کے بعد سے تقریباً
70 ہزار پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کیا جا چکا ہے،
600ml یا اس سے کم کی ہر بوتل ایک پوائنٹ حاصل کرتی ہے
جبکہ 600ml سے زیادہ بڑے کنٹینرز یا بوتلیں دو پوائنٹ حاصل کرتی ہیں،
ہر پوائنٹ کی قیمت 10 فلس ہے، اسلیے 10 پوائنٹس 1 درہم کے برابر ہیں،
جنہیں حافلات بس کارڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے، ITC خود
کار ادائیگی کا نظام ٹرپ کے لیے درکار کرایہ کا حساب لگاتا
ہے اور اسے بس کے داخلی اور خارجی راستوں پر نصب ٹیرف
مشینوں کے ذریعے کارڈ میں محفوظ کیش ویلیو سے خود بخود کاٹ لیتا ہے۔
جب کہ عام طور پر ابوظہبی میں بس کا کرایہ 2 درہم سے شروع ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں : سعودی عرب اور یو اے ای کو 7 لاکھ ملازمین کی ضرورت
انہوں نے ” پوائنٹس فار پلاسٹک بس ٹیرف” اقدام کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے ماحول کی مدد کرنا ہے،
دوسرا پبلک ٹرانسپورٹ کے صارفین کو بسوں کو زیادہ کثرت
سے استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے، وہ بوتلیں اپنے پاس
رکھیں اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کیلئے پوائنٹ حاصل کریں،
یہ اقدام ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی کے مشن کے مطابق ہے
تاکہ ایک بار استعمال ہونیوالی پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی جا سکے،
بس ٹیرف کے اقدام کو شہر کے مرکزی بس ٹرمینل پر آزمایا جا رہا ہے،
آزمائش کے نتائج کی بنیاد پر ابوظہبی بھر میں مزید مشینیں نصب کی جائیں گی،
ہم لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، چاہے وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر رہے ہوں یا نہیں،
اس اقدام میں حصہ لیں کیونکہ اس سے ہمارے ماحول میں
مدد ملتی ہے اور اس سے ہمارے مستقبل میں مدد ملے گی۔
بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں EAD نے امارات بھر میں ” بگ زیرو”
تنصیبات کو لوگوں کیلئے ایک بار استعمال ہونیوالی پلاسٹک کی بوتلیں
جمع کرنے کیلئے پوائنٹس کے طور پر رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی کے چرچے
اس نے ابوظہبی کے سکولوں کیلئے ”پائل اٹ اپ” کے نام سے ایک چیلنج
بھی شروع کیا ہے کہ وہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی پانی کی بوتلیں جمع
کر کے واپس کریں، اسی طرح جون میں امارات نے بڑے خوردہ فروشوں
کیساتھ ایک بار استعمال ہونیوالے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کر دی تھی،
ایک بار استعمال ہونیوالے پلاسٹک کے تھیلوں کی قیمت 25 فلس ہے،
یہ پالیسی ان کے استعمال کو کم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے اس سے پہلے کہ ان پر دو سالوں میں مکمل پابندی لگائی جائے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ابوظہبی میں پانی کی خالی بوتل ، ابوظہبی میں پانی کی خالی بوتل ، ابوظہبی میں پانی کی خالی بوتل ، ابوظہبی میں پانی کی خالی بوتل
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں