آپ خود ٹھیک تو بُرا نہیں ہو سکتا، جھوٹ سے نفرت، اداکارہ نادرہ چوہدری
لاہور: انٹرویو۔ ۔ ۔ وقار رانا: آپ خود ٹھیک تو بُرا نہیں

شوبز میڈیم میں وہ لوگ بہت جلد ناکام ہو جاتے ہیں جو شارٹ کٹ کا سہارا لے کر کامیابی حاصل کرنے کی جستجو کرتے ہیں جبکہ ایسے لوگ جنہیں کسی بھی فیلڈ میں عرصہ بیت جائے اور ان کے کام میں پختگی آتی جائے لوگ انہیں ناصرف سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں بلکہ انہیں شہرت، عزت، دولت سب چیزیں میسر آتی ہیں، اس کے پیچھے ان کا وہ طویل کیرئر ہوتا ہے جس میں ان کی محنت ہوتی ہے۔
میرا ایمان ہے محنت و لگن سے کامیابی یقینی، اداکارہ
ان خیالات کا اظہار فلم، ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ نادرہ چوہدری
نے جتن نیوز اردو کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں
انہوں نے کہا مجھے اس فیلڈ میں پندرہ برس بیت چکے ہیں اور اس دوران
میں نے 13 فلمیں کیں ہیں جن میں سے ایک گذشتہ برس جبکہ دوسری رواں
ماہ ریلیز ہوئی ہے، جس میں میرا مرکزی کردار ہے اور میرے کردار کو لوگ
پسند کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تھیٹر بھی کر چکی ہوں اور عید الفطر پر
لاہور میں تھیٹر پر کام کے لئے بات جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں
ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ شارٹ کٹ سے کامیابی حاصل
کرنے پر کیوں اتنا فوکس کر رہے ہیں، جب کہ میرا یہ ماننا ہے کہ اگر آپ
محنت، لگن و جستجو کیساتھ کسی بھی فیلڈ میں کام کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔
والدین کی عزت و خدمت کامیابی کی کُنجی ہے، نادرہ چوہدری
ایک سوال کے جواب میں نادرہ چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے اس فیلڈ میں
آ کر مشکلات پیش آئیں لیکن میں ثابت قدم رہی کیونکہ مجھے معلوم ہے
کہ ہر فیلڈ میں اچھے بُرے لوگ موجود ہوتے ہیں اگر آپ خود صحیح ہیں
تو کسی کی کیا مجال کہ آپ کے ساتھ بُرا ہو جائے۔ جھوٹ بولنے والوں
سے سخت نفرت ہے جبکہ مجھے ایسے لوگ بے حد پسند ہیں جو دوسروں
کا خیال کرتے ہیں، اور ان کی پریشانی میں کام آتے ہیں۔ اداکارہ نے ’’جتن
نیوز اردو ‘‘ کے پلیٹ فارم سے اپنے چاہنے والوں کو پیغام بھی دیا کہ اپنے
والدین کی عزت کریں، ان کی خدمت کریں کامیابی ہر صورت آپ کو تلاش
کرتی ہوئی آئے گی اور آ پ کے قدم چومے گی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
آپ خود ٹھیک تو بُرا نہیں ، آپ خود ٹھیک تو بُرا نہیں
= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں