آپکے اس ہفتے کی جتن کنڈلی ، جانیئے مواقع، احتیاط اور ردِ مشکلات وظیفہ

آپکے اس ہفتے کی جتن کنڈلی

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے

شر  سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ الکوثر کا ورد کریں، تمام مرحومین کے

ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی-

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو جس بھی طرف سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان شاء

اللہ اس میں واضح کمی واقعی ہوگی اور پردۂ غیب سے کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا ۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیماری

اور بندش جیسی صورتِ حال کا سامنا کر رہے تھے وہ اس سے آزاد ہوں گے۔ ان دنوں روزگار کے حوالے سے بھی اللہ کے

فضل سے بہتری آنے کا امکان ہے اور اولاد کے لئے جو فیصلہ کریں گے اس کا آپ کے حق میں ہونا بھی ایک بڑی خبر بن

جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے امور میں برسوں سے پریشانی جو چل رہی تھی

اب اس کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ ان دنوں کئی حیران کن واقعات ہوں گے۔ جو بڑے غیر متوقع ہوں گے۔ اس سے وہ کام

ہوں گے جن کی امید بھی نہ تھی۔ کاروباری حضرات کی موجیں ہوں گی۔ نوکری میں ترقی و من پسند جگہ تبادلے کا امکان

بھی ہے اور کسی بھی طرف سے ایک نیا سلسلہ آپ کی زندگی کا ایک خوبصورت موڑ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے برسوں روزگار کے امور میں پریشانیاں کھائی

ہیں، ان شاء اللہ اب ان کے نصیب سمجھ لیں کہ کھل گئے ہیں۔ ایسا غیر متوقع سلسلہ بنے گا کہ عقل حیران رہ جائے گی اور

سابقہ تمام نقصانات کا نہ صرف ازالہ ہوگا بلکہ مستقبل بھی محفوظ ہو جائے گا۔ اب حالات مختلف ہیں اور آپ کے حق میں

ہیں۔ جو دشمن تنگ کر رہے تھے وہ اپنے ہی جال میں پھنس کر رہ جائیں گے۔ بس انتظار کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اب حالات مشکل دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی بہتری کے

لئے آپ کے پاس ماسوائے انتظار کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ جو لوگ جلد بازی سے کام لیں گے، وہ جو مل رہا ہے، اس کو

بھی کھو دیں گے صبر کریں۔ اللہ پاک سے مدد طلب کریں اور اپنے سابقہ تمام گناہوں کی معافی بھی مانگیں ، وہ سارے

راستے کھول دے گا۔ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کریں جس سے دوسروں کو تکلیف ہو۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

حرام اور حلال میں فرق رکھیں۔ ملنا تو اتنا ہی ہے جو نصیب

میں لکھا ہے۔ پھر کیوں اِدھر اُدھر ہاتھ مار رہے ہیں اور شاٹ کٹ راستے تلاش کر رہے ہیں ۔توبہ کریں اور اللہ پاک پر

بھروسہ رکھیں۔ وہ لوگ زندگی سے نکل گئے تھے۔ ان کو واپس لانے کے لئے جلد بازی نہ کریں ۔اگر آپ ٹھیک ہیں تو وقت

خود بخود ایک دن ان کو آپ کے دروازے پر لے آئے گا۔ فی الحال سب کو معاف ہی کر دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ نے اپنی زندگی میں بڑی مشکلات برداشت کی ہیں اور بے

شمار مرتبہ فائدے بالکل قریب آکر آپ کے ہاتھوں سے نکل جاتے رہے ہیں۔ کئی سال کے بعد آپ کا برج اب عروج حاصل

کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے۔ اب امید ہے کہ ان شاء اللہ صورت ِحال بڑی غیر متوقع انداز سے بدل کر آپ کے حق میں ہو

جائے گی اور آپ دن اور رات صرف اچھی خبریں سن سکیں گے ، زندگی اب آپ کو ایک نئے موڑ پر لے آئی ہے قدر کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو سلسلہ کبھی ٹوٹ گیا تھا، وہ دوبارہ جڑ جائے گا اور جن

لوگوں نے بڑی محنت کی تھی اس کا پھل نہیں ملا تھا وہ اب اس کا انعام حاصل کرنے کو تیار ہو جائیں اور ویسے بھی صبر

کا پھل میٹھا ہوتا ہوتا ہے۔ اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ روزگار کے حوالے سے بھی ان شاء اللہ اچھا رہے گا اور آپ کے

لئے اولاد کے حوالے سے بھی خوشی کی خبر ہے۔ ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی اب کسی وقت بہترین انداز میں ہو سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں کو برسوں ہو گئے ہیں وہ ایک ہی مقام پر رُک

گئے ہیں وہ اب مشتری اور شمس کے زائچے میں آنے کی وجہ سے دوبارہ منزل کی طرف چلنا شروع ہو سکتے ہیں۔ اس

وقت آپ کو زندگی نئے انداز سے شروع کرنا ہوگی۔ برسوں ساتھ چلنے والے اپنا مطلب پورا کرکے اب دُور ہو گئے ہیں۔ اس

لئے آپ بھی خاموشی سے اب پیچھے ہٹ جائیں اور کوشش کریں کہ صرف اللہ پاک کی مدد سے ہی آگے بڑھا جائے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل بے قابو کاکچھ تو خیال کریں۔ اس کو اپنے ٹھکانے پر

رکھیں۔ اگر اس کی ہر بات کو مانتے رہے تو زندگی بڑی مشکل ہو سکتی ہے۔ ہونا تو وہی ہے جو اللہ پاک نے نصیب میں لکھا

ہے اور آپ چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکتے۔ اس وقت صرف اپنے گھر اور روزگار پر توجہ دیں۔ جو آپ کیلئے ضروری ہے۔

دوسروں کے چکروں میں پڑ کر کیوں آپ خود اپنا قیمتی وقت برباد کر رہے ہیں۔ یہ ظلم ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ اب کوئی نیا سلسلہ بنانے کے بارے میں سوچیں۔ موجودہ

جگہ کو تبدیل کرنا برکت کا سبب بن سکتا ہے۔ جو لوگ اچھی نیت لے کر کوشش کریں گے وہ ان شاء اللہ اسی ہفتے خوشی

کی خبر سن سکیں گے۔ اس وقت آپ کے سامنے دو تین آفر آ سکتی ہیں اور پرانے بند سلسلے بھی دوبارہ شروع کرنے کی

خبر مل سکتی ہے۔ فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے ۔ اب جو قدم اٹھائیں گے وہ برسوں کے اوپر بھاری ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کیا ہوگیا ہے۔ آپ کس طرف چل رہے ہیں، کیوں غلطیوں پر

غلطیاں کر رہے ہیں۔ اپنے دل کی بات مان کر چلتے رہے تو ماسوائے نقصان کے کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔ اس وقت جو

غلطی پکڑی گئی وہ وجہ رسوائی بن سکتی ہے اور ویسے بھی مخالفین اسی انتظار میں بیٹھے ہیں تو پھر کیوں ان کو موقع

فراہم کر رہے ہیں۔ آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہا تو استخارہ کر لیں یا پھر کسی روحانی شخصیت سے مشورہ کر لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اب ان شاء اللہ اس میں

کامیاب نظر آتے ہیں اور یہ خوشخبری کسی وقت بھی آپ کو مل سکتی ہے۔ روزگار کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں،

مگر ساتھ ساتھ یہ مشورہ بھی ہے کہ اپنے پاس کچھ رقم سنبھال کر رکھیں۔ یہ آپ کے لئے آگے چل کر کام آئے گی اور جہاں

آپ کا حق بنتا ہے اس کو مت چھوڑیں۔ تھوڑا سا سنجیدہ ہونا پڑے گا اور مزاج کو سخت کرنا پڑے گا ۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آپکے اس ہفتے کی جتن کنڈلی ، آپکے اس ہفتے کی جتن کنڈلی ، آپکے اس ہفتے کی جتن کنڈلی

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن کُنڈلی )

Horoscope predictions ، Horoscope predictions ، Horoscope predictions ، Horoscope predictions

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: