آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ
آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی
=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–
دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے
کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک
اور سات بار سورۃ جمعہ کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں، تمام مرحومین کے ایصال
ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز سب خیر ہو گی-
=—= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—=
اس ہفتے کے دوران صورتحال میں غیر متوقع اور اچھی تبدیلی آ نظر رہی ہے،
ایک بڑا کام بھی آپ کی سوچ کے مطابق ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ضرورت
کے تحت رقم کا حصول بھی آسان ہوتا نظر آتا ہے، بس صدقہ دیتے رہیں-
=—= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—=
آپ جس فیصلے کا شکار ہیں وہ آپ کا اپنا پیدا کردہ ہے، اب آپ نے خود ہی
اپنی غلطیوں کو دور کرنا ہے اور اس ہفتے میں اپنے تمام معاملات کا بھی
از سر نو جائزہ ضرور لیں ، اس کیساتھ ساتھ حقوق العباد کو مقدم رکھیں۔
=—= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—=
گھرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے آپ کو اس ہفتے میں اپنے تمام معاملات
میں بہتری کا ہی سامنا ہے، اور جو بھی امید دوسروں سے وابستہ کر رکھی
ہے وہ بھی پوری ہو جائے گی، صدقہ و خیرات کو کسی طور مت بھولیں۔
=—= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—=
کسی جانب سے اچانک رکاوٹ پیدا ہونے کا خطرہ ہے اور آپ جو بھی کام
کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سوچ سمجھ کر اس کو شروع کریں، ورنہ مایوس
والی کیفیت ہو گی۔ بہتر یہ ہے کہ مشکلات کو دور کرنے کیلئے صدقہ دیں-
=—= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—=
جو لوگ پہلے کافی دنوں سے مالی حالات کی وجہ سے پریشان ہیں وہ فکر
نہ کریں اس ہفتے غیر متوقع ذریعے بن جانے کے امکانات روشن ہیں، جبکہ
آج شام سے بہتری آنا شروع ہو جائے گی، غرباء کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں۔
=—= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—=
جاری ہفتے کے دوران انجان شخص پر بالکل بھروسہ نہ کریں، آپ کے لئے
وہ مشکل پیدا کرنے کیساتھ ساتھ کسی بڑی رقم سے محروم بھی کر سکتا ہے،
ویسے بھی ان دونوں دوست بیوفائی پوزیشن میں ہے، تھوڑی دروی اخیتار کریں۔
=—= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—=
اس ہفتے کے دوران صحت کا روزانہ صدقہ ضرور دیں، دوسروں کے سامنے
صرف وہ بات کریں جس پر آپ پورا اُتر سکتے ہیں۔ جھوٹ سے دور رہیں اور
آجکل غصہ بھی قابو میں ضرور رکھیں، کیوںکہ یہ کئی مشکلات سے بچائے گی۔
=—= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—=
بندش ہے اور کسی سخت چیز کی ہے، آپ اگر اس ہفتے میں سورة قلم کی آخری
دو آیات صبح اور شام پڑھنا شروع کر دیں تو اس کے ٹوٹنے کے امکانات روشن
ہیں، آج سے صدقہ دیںے کو اپنی عادت بنا لیں، زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
=—= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—=
جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے، ستاروں کی چال ان دنوں رجعت
کاشکار ہے۔ اس لئے آپ نماز پر توجہ دیں، اور روزانہ 1000 مرتبہ یااللہ کا ورد
اور درود شریف کثرت سے پڑھیں، جب کہ صدقہ خیرات کو بھی معمول بنا لیں۔
=—= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—=
آپ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے معاملات خود خراب کر رہے ہیں فوری
طور پر واپسی کا راستہ اختایر کریں تو بہتر رہے گا۔ اس پورے ہفتے کے دران
صرف اور صرف روزگار کے حصول پر توجہ دیں، خوش اخلاقی سے پیش آئیں-
=—= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—=
ایک بند سلسلہ دوبارہ ملنے کا امکان ہے۔ آپ کی گھریلو زندگی میں اہم فیصلوں
کی بھی اشد ضرورت ہے۔ اس ہفتے میں ناراض لوگوں سے بھی صلح کا امکان
ہے، پرانی دشمنی بھی ختم ہو گی، ثمرات کے حصول کیلئے صدقہ لازمی دیں۔
=—= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—=
یہ پورا ہفتہ آپ کیلئے اچھا اور روحانی حوالے سے خاص طور پر مہربان ہے،
آپ کی بڑی کوشش بھی کامیابی سے ہمکنار کرے گی، اولاد کا سلسلہ بھی اب
بہتری کی جانب جا رہا ہے، صدقہ، خیرات و خوش اخلاقی کو شعار بنا لیں۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ
آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی ، آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی ، آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی
=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن کُنڈلی )