مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل،آندھی،بارش ،برف باری متوقع

اسلام آباد(جے ٹی این پی کے)  آندھی بارش برف باری متوقع

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پیر (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا.جوکہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے،

اس دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برف باری،ژالہ باری متوقع ہے۔

جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بر وقت اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات

تا کہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیے جا سکیں۔

متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کے حوالے سے ہدایات۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: