آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے انتخابات، ملک محمد نوید اعوان مرکزی صدر منتخب
پشاور: آئی آر خان آل پاکستان لوکل گورنمنٹ
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی عہدیداروں کے الیکشن مکمل ہوگئے۔
ملک محمد نوید اعوان (پشاور) کو مرکزی صدر، سید ذولفقار شاہ (کراچی) کو مرکزی چیئرمن ،ملک نصیرالدین ہمایون (گجرانولہ) کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ تیسری بار جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ چیئرمن الیکشن کمیٹی غلام محمد ناز۔ اراکین الیکشن کمیٹی راو علی رضا اور مہر لیاقت علی کی زیر نگرانی ہوئے، ڈسکہ سیالکوٹ میں جنرل باڈی اجلاس نے متفقہ طور پر ملک بھر سے آئے ہوئے ٹریڈ یونینز رہنماؤں نے ہاتھ اٹھا کر منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں۔ بلدیاتی ملازمین کا اسلام آباد دھرنے کے بائیکاٹ کا اعلان
منتخب عہدیداران کے نام
سید ذولفقار شاہ (کراچی) مرکزی چیئرمن
ساجد محمود بھٹہ(لودھراں) چیف آرگنائزر،
ملک نوید اعوان(پشاور) مرکزی صدر،
میاں محمد یاسین وٹو (پاکپتن) سینئر نائب صدر رسول بخش شاہانی نائب صدر، بلال احمد (پشاور) نائب صدر، ملک نصیرالدین ہمایون(گجرانولہ)جنرل سیکرٹری، علی مردان شیخ(سکھر) ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،سوار خان( تخت بھائی ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، محمد خان کلو( فیصل آباد) جوائنٹ سیکرٹری ، کشن لعل راجہ(نوشہرو فیروز) جوائنٹ سیکرٹری ، محمد عالم (اوستہ محمد ) جوائنٹ سیکرٹری ، محمد ریاض (ڈیرہ غازیخان ) جوائنٹ سیکرٹری ، محمد اشتیاق (مانسہرہ) انفارمیشن سیکرٹری ، پرویز چیدا (راولپینڈی) فنانس سیکرٹری ، راجہ عاصم شہزاد( کراچی ) آرگنائز نگ سیکرٹری ، محمد ارشد (خانیوال) ایجوکیشن سیکرٹری ، شہباز بخاری ( گجرانولہ) آفس سیکرٹری شامل ہیں۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی غلام محمد ناز کی منظوری سے اراکین الیکشن کمیٹی راو علی رضا اور مہر لیاقت علی نے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا اور نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ صوبہ پنجاب کے سرپرست اعلیٰ اعجاز احمد باجوہ نے شرکاء اجلاس کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین سید ذوالفقار شاہ، صدر ملک نوید اعوان اور جنرل سیکرٹری ہمایون نے کہا کہ جس طرح ملک بھر کے بلدیاتی محنت کشوں کے نمائندوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر شرکاء سے سوار خان، علی مردان شیخ، اکرم راجپوت ، محمد عالم، میاں یاسین وٹو، ملک شفیق، اعجاز باجوہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر تقریب حلف برداری کے موقع پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کی جانب جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت اور سید ذوالفقار شاہ نے نو منتخب عہدیداروں کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
آل پاکستان لوکل گورنمنٹ