آل راونڈر قومی کرکٹر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا
کراچی:جے ٹی این پی کے نیوز: آل راونڈر قومی کرکٹر محمد حفیظ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنس میں داخلہ لے لیا، جامعہ کراچی کے فیس بک میں محمد حفیظ کے داخلہ کی تصدیق کی گئی ہے۔
ثانیہ مرزا شعیب ملک کے گلے لگ گئیں
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل
ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر
باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر
ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی۔ جس میں 42 سالہ
نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنا تعلیمی
سفرمکمل نہیں کر سکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع
میسر آیا ہے جس سے وہ بھرپور استفادہ کریں گے۔ مداحوں کی
جانب سے پروفیسر کہلانے والے کھلاڑی محمد حفیظ نے بتایا
کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں کرکٹ کی وجہ سے اپنی تعلیم
مکمل نہیں کر پائے تھے۔
آسٹریلوی شہری دنیا کا طویل العمر فٹبالر قرار
ملاقات میں قومی کرکٹ کے سابق کپتان نے پروفیسر ڈاکٹر خالد
محمود عراقی کو بتایا کہ ان کا داخلہ شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن
اینڈ سپورٹس سائنسز میں ہوا ہے اس لیے وہ بھی رواں سال سے
جامعہ کراچی کے طالب علم ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے
42 سالہ آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید
کہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو کھیل کود میں بھی حصہ
لینا چاہئے جو ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے
امید ظاہرکی کہ جامعہ کراچی کے طلبہ بھی آپ کے سپورٹس تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)
آل راونڈر قومی کرکٹر محمد حفیظ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ