تازہ ترینخیبر پختونخوا

آل خیبر پختونخوا نیوز پیپرز سوسائٹی فعال، نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور : بیورو چیف/ عمران رشید خان آل خیبر پختونخوا نیوز

Imran Rasheed

آل خیبر پختونخوا نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس یونیورسٹی روڈ پر ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اخباری مالکان کی باہمی مشاورت سے نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی ہے، اس موقع پر متفقہ طور پر

یہ بھی پڑھیں۔ صدر مملکت عارف علوی کی روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر ہارون شاہ سے توقع

عظمت خان داؤدزئی کو اے کے پی این ایس کا چیئرمین جبکہ مسعود خان کو صدر منتخب کرلیا گیا

اسی طرح جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے نامور معروف صحافی سردار نعیم کو چن لیا گیا ہے

دیگر عہدے اور عہدیداروں کے نام

سینئر نائب صدر جاوید آفریدی، نائب صدر وزیر زادہ، جوائنٹ سیکرٹری محمد جان

پریس ریلیز کے مطابق خورشید خان کو بھی نائب صدر اور ملک خان سید کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کردیا گیا ہے

ریجنل اخبارات کو درپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، کابینہ

آل خیبر پختونخوا نیوز پیپرز سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ کی جانب سے اس عزم کو دہرایا گیا کہ

ضرور پڑھیں۔ پیکا آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے، صدر کے ایچ یو جے ناصر حسین

ریجنل اخبارات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔

اگلا اجلاس یکم اپریل کو ہوگا

اے کے پی این ایس کے اجلاس میں حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اس اجلاس میں ریجنل اخبارات کے مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات زہر غور لائے جائیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

آل خیبر پختونخوا نیوز

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے