آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیں

کینبرا(جے ٹی این پی کے) آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی

آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساحل پر پھنسی زندہ بچ جانے والی 35 وہیلز کو

ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تسمانیہ کے محکمہ قدرتی وسائل و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ

230 پائلٹ وہیلز ساحل پر پھنس گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ تسمانیہ کے ساحل پرخوراک کی تلاش میں آنے والا

وہیل کا غول ساحل پر پھنس گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب تسمانیہ میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا،

گزشتہ دنوں ہی ایک درجن سے زیادہ اسپرم وہیلز کو کنگ آئی لینڈ کے ساحل پر مردہ حالت میں دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل ستمبر 2020 میں بھی 470 پائلٹ وہیلز کو اس ریاست کے ساحلی حصے میں دریافت کیا گیا تھا جن میں سے 111 کو بچالیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ پائلٹ وہیلز مل جل کر رہتی ہیں اور اسی وجہ سے اگر ایک وہیل بھی ساحل پر پہنچ جائے تو درجنوں وہیلز اس کے پیچھے وہاں پہنچ جاتی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: