رمیزراجہ کا آسٹریلیا کے خلاف ڈیڈ پچز بنانے کا اعتراف

کراچی (جے ٹی این پی کے) آسٹریلیا کے خلاف ڈیڈ پچز

پی سی بی کے چیئر مین رمیز راجہ نے ایک ویڈیو بیان میں  ڈیڈ پچز بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز پچوں پر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا نہیں چاہتے،

گھر میں کھیلیں تو اپنی طاقت کے حساب سے کھیلنا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حسن علی اور فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے ،

جب پلیئنگ الیون نئی ہو تو اس حساب سے حکمت عملی بنانی پڑتی ہے ،

پچ جادو کی چھڑی سے نہیں بنتی ، آسٹریلیا کو احتیاط اور پلاننگ کے ساتھ ہرانا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ڈرا ٹیسٹ میچ کسی بھی صورت میں ٹیسٹ کرکٹ کی اچھی تشہیر نہیں،

مجھے شائقین کی مایوسی کا احساس ہے ، میچ کا نتیجہ ضرور نکلنا چاہیے تھا.

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

مگر سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ 3 میچز کی سیریز ہے ابھی 2 میچز باقی ہیں۔

جب میں آیا تھا میں نے نئی پیچز لگانے کے بارے میں بات کی جس پر مجھ پر تنقید کی گئی،

میں ستمبر میں آیا تو اس وقت سیزن شروع تھا جبکہ پچ کو بنانے میں 5،6 ماہ لگتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جیسے ہمارا مارچ میں سیزن ختم ہوگا، ہم نے 50 سے 60 پچز کو دوبارہ بنانا ہے،

ہم پوری کوشش کریں گے کہ میچز کا نتیجہ نکلے.

لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ پچز تیار ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین صبر سے میچز دیکھیں یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے

کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آکر کھیل رہی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ڈیڈ پچز

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: