آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جنوری، فروری میں کیوں نہیں کھیلا جا سکتا تھا؟ کیون پیٹرسن

لندن : جے ٹی این پی کے نیوز: آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جنوری، فروری

یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں جنوری اور فروری میں کیوں نہیں کھیلا جا سکتا تھا، کیا کسی کو معلوم ہے؟،

انگلینڈ کے سابق بیٹر اور کمنٹیٹر کیون پیٹرسن نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد پر سوال اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کیون پیٹرسن نے لکھا ” یہ ورلڈ کپ آسٹریلیا میں جنوری اور فروری میں کیوں نہیں کھیلا جا سکتا تھا، کیا کسی کو معلوم ہے“ ؟۔

پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کی پاکستان کوشکست

سابق انگلش بیٹر کے سوال پر ان سے کئی لوگوں نے اتفاق کیا اورسیکڑوں نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے کئی میچز اب تک بارش سے متاثر ہو چکے ہیں،

جمعہ کے روز بھی ورلڈ کپ کے دونوں میچز بارش کے باعث شروع بھی نہ ہوسکے اور انہیں منسوخ کر دیا گیا۔

آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت بڑی ٹیموں کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ آسٹریلیا میں بارشوں نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کر دیا ہے،

ابھی تک تمام 6 کی 6 ٹیموں کے پاس سیمی فائنل تک رسائی کا موقع ہے جبکہ میزبان کینگروز اور بابائے کرکٹ سمیت بڑی ٹیمیں بھی باہر ہو سکتی ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گروپ ون کے دو میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر پوائنٹس ٹیبل مرکز نگاہ بن گیا،

سرفہرست کیویز اور میزبان کینگروز سمیت بڑی بڑی ٹیموں پر سیمی فائنل

میں رسائی کی خوشی اور اس دوڑ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کرکٹ سے زیادہ بارش کا کھیل جاری ہے،

28 اکتوبر کے دونوں میچ خراب موسم کی نذر ہو گئے اور روایتی حریف

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست نیوزی لینڈ سمیت چار ٹیموں کے تین تین پوائنٹ ہیں،

نیوزی لینڈ اور سری لنکا بھی ہفتے کو اپنا تیسرا تیسرا میچ کھیلیں گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جنوری، فروری

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: