آسٹریلیا میں بارشوں سے تباہی جاری، عجیب و غریب پُراسرار مخلوق بھی نمودار
سڈنی (جے ٹی این پی کے) آسٹریلیا عجیب و غریب پُراسرار مخلوق
آسٹریلیا کے دارلحکومت سڈنی میں شدید بارشوں کے بعد نمودار ہونیوالی ایلین نما
مخلوق نے ماہرین حیاتیات کو چکرا کر رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے
جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، طوفانی
موسم میں سڈنی کا ایک مقامی نوجوان صبح کی سیر کیلئے نکلا تو سڑک پر عجیب
و غریب ایلین نما مخلوق دیکھ کر چونک گیا۔
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)
ہیری ہیز میریک وِل میں جاگنگ کر رہا تھا، جب اس نے ایک عجیب نظر آنے والی
مخلوق کو زمین پر پڑا دیکھا، اس کی شکل اور رنگ کے عجیب و غریب ہونے کی
وجہ سے وہ اسے کسی قسم کا ایمبریو سمجھا۔ ہیری نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر
ہاتھی جیسی سونڈ والی سرمئی رنگ کی مخلوق کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں
لکھا "یہ سڑک پر ملا، یہ کیا ہے؟
آسٹریلوی ماہرین حیاتیات کی اجنبی مخلوق سے متعلق تحقیقات
دوسری طرف ایلی نامی ماہر حیاتیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس
پراسرار اجنبی مخلوق کے بارے میں کچھ نہیں ڈھونڈ سکی۔ یاد رہے کچھ عرصہ
قبل رومن فیڈورسٹوو نامی ماہی گیر نے سمندر سے عجیب الخلقت مچھلی پکڑی
تھی، جس کی ساکت ایسی تھی، جیسے کوئی چیز برگر ہو جس کے دانت بھی ہیں۔
اس ماہی گیر نے مچھلی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن لکھا تھا سمندر
کی تہہ سے عجیب و غریب شہ برآمد ہوئی۔
آسٹریلیا میں سیلاب سے تباہی، پولیس آفیسر نے 93 سالہ خاتون کو بچا لیا
نیو ساتھ ویلز میں پولیس آفیسر نے سیلاب سے تباہ شدہ گھر کے اندر پھنسی 93
سالہ خاتون کو بہادری سے بچا لیا۔ آسٹریلیا میں تیز بارش اور سیلاب نے تباہی
مچا دی ہے، سڈنی سمیت کوئنز لینڈ اور نیو ساتھ ویلز میں ہنگامی صورتحال کے
پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ وہ علاقوں سے محفوظ جگہ پر منقتل
ہو جائیں۔
معمر خاتون ایک گدے پر تیرتی ہوئی پائی گئی
اس صورتحال میں ایک 93 سالہ خاتون اپنے سیلاب زدہ گھر کی چھت سے محض
20 سینٹی میٹر کے فاصلے پر ایک گدے پر تیرتی ہوئی پائی گئی۔ اس دوران پولیس
نے گھر کے اندر سے ایک ہلکی سی آواز سنی، جس میں خاتون مدد کیلئے پکار
رہی تھی، جس کے بعد ایک کانسٹیبل نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خاتون کو
کشتی پر نکالا۔
ریسکیو آپریشن جاری ، اموات میں اضافے کا خدشہ
متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ، سیلاب سے اب تک چار ہلاکتوں
کی تصدیق ہو چکی ہے ، جس میں 80 سالہ دو خواتین اور 70 سالہ ایک مرد سیلاب
زدہ گھروں میں مردہ پائے گئے، جب کہ ایک اور شخص کی لاش لزمور کی گلی
میں تیرتی ہوئی ملی۔
آسٹریلیا عجیب و غریب پُراسرار مخلوق ، آسٹریلیا عجیب و غریب پُراسرار مخلوق ، آسٹریلیا عجیب و غریب پُراسرار مخلوق
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ