تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرانے کی بھارتی سازش بے نقاب

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) آسٹریلوی ٹیم پاکستان بھارتی سازش بے نقاب

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے باز نہ آئی لیکن اس بار بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

دورہ پاکستان پر آئے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دھمکیوں سے متعلق کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے،

پی سی بی، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں اطراف کی سرکاری سیکیورٹی ایجنسیز نے اس پوسٹ کی نوعیت اور کنٹینٹ کی تحقیقات کی ہیں۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے جامع سیکورٹی پلانز ترتیب دیئے گئے ہیں

اور انہیں اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 24سال بعد دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : قلندرز نے سلطانز سے تاج چھین لیا، جیت جشن مبارکباد ایوارڈز اعلانات اشعار، ناکامی کی وجہ؟ اور۔۔۔

تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی جائے۔

26فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے

جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی۔

اس طرح کی حساس معلومات تک رسائی اور ترسیل صرف خفیہ ایجنسیز کے پاس ہی ہوسکتی ہے.

جس سے صاف ظاہر ھوتا ھے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی بھارتی حکومت کے ایما پر یہ سازش تیار ہوئی۔

بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر فیک اکاونٹ jyot.isharma391کااستعمال کیا گیا

لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔

اس کا ای میل ایڈریس mridul.tiwari07@gmail.comہے جبکہ موبائل فون نمبر 00917060185885ہے۔

بھارتیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹیں

کھڑی کرنے کا یہ طریقہ کار پہلے ہی استعمال کیا جاچکا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں،

آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئر نے سوشل میڈیا پر

شیئر کر ہی دی ہیں۔

اس کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہل خانہ کو بھی

اسی طرح دھمکیاں دی گئی تھیں

جس کے بعد وہ پہلے میچ سے قبل دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھیں۔

پھر آسٹریلیا نے مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار

دیتے ہوئے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیجی جو راولپنڈی میں اپنے میچز کھیلے گی.

لیکن ایک بار پھر بھارتیوں نے پرانا طریقہ واردات آزمایا لیکن اس باربغل میں چھری

رکھنے والے بروقت بے نقاب ہوگئے۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان بھارتی سازش بے نقاب

 

 


 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے