آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ، دست و گریبان ہیں، عمران خان

لاہور(جے ٹی این پی کے) آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ اور دست و گر یبا ن ہیں، ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے،

اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر دورہ روس سے واپسی پر پیدا ہوئے ،

پاکستان کے ڈ یفالٹ کے خطرات بڑھ رہے ہیں، سیاسی استحکام تک معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی،

معیشت کی بحالی کا انحصار اب صرف اوورسیز پاکستانیوں پر ہے، 100 فیصد یقین ہے کہ مجھ پر اسنا ئپر نے فائرنگ کی،

مصدقہ یقین ہے فائرنگ کرنیوالے ایک سے زیادہ تھے،جے آئی ٹی نے کام شروع کر دیا ہے،

ایف آئی آر کے درج نہ ہونے پر پرویز الٰہی ذمے دار نہیں۔

اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں سینئر صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا آصف زرداری کے بعد جیلوں سے باقی لوگوں کو بھی نکال کر مشاورت کرلی جائے ۔

اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی،اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے، دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔

دریں اثنائجہلم، خوشاب، پشاور، چکدرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا معیشت دن بدن تنزلی کی طرف جا رہی ہے،

مجھے خدشہ ہے حکمران پھر سے ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے،

ایک ہی طریقہ صاف وشفاف الیکشن سے ملک کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے،

سابق وزیراعظم نے کہا شرکا کوسلام پیش کرتا ہوں، قرضوں کا ڈیفالٹ رسک آج 80فیصد پرپہنچ گیا ہے،

مطلب پاکستان اب اپنے قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کرسکے گا،

ملک کی ایکسپو رٹ مسلسل نیچے جا رہی ہے، ملک کی آمدن کم اورقرضے بڑھتے جا رہے ہیں،

قرضوں کی قسطیں دینے کیلئے بیرون ملک سے قرض لیں گے، جب بیرونی ممالک سے پیسے نہیں ملیں گے تو خطرہ ہے ڈیفالٹ کر جائینگے،

جب ملک میں ڈالرنہیں آئیگا توپاکستان کا روپیہ گرے گا، یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے،

جب روپے کی قدر مزید گرے گی تو مہنگائی اور بڑھے گی، اس وقت 5 کروڑپاکستانی غربت

کی لکیرسے نیچے ہیں،

ایک طرف معیشت نیچے کی طرف جا رہی ہے، دوسری طرف زراعت کی کمیٹی کی رپورٹ

کے مطابق رواں سال 25فیصد کپاس 50فیصد کم ہو گی،

حکومت کی فنانس اینڈ ایگری کلچرکی رپورٹ کے مطابق چاول 40فیصد کم پیداوار ہو گی،

کھاد 85فیصد کم ہوگئی ہے، زراعت میں پیداوارکم ہو گئی ہے، ہما ر ے دور میں انڈسٹریز

27 فیصد ترقی، آج ایک فیصد پر آگئی ہے،

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا مہنگائی جتنی بڑھے گی اتنی ہی غربت میں اضافہ ہو گا،

آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

توشہ خانہ کیس،عمران خان نااہل قرار

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: