سعودی عرب نے آرجنٹائن کو اپ سیٹ شکست دے دی

دوحہ (جے ٹی این پی کے) آرجنٹائن کو اپ سیٹ شکست

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے اپ سیٹ کرتے ہوئے دو بار کی چیمپیئن آرجنٹائن کو شکست دے دی ہے۔

سعودی عرب نے منگل کو کھیلے جانے والے اپنے پہلے گروپ میچ میں ارجنٹائن کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

اس فتح کی خوشی میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر

بدھ 23 نومبر کو مملکت بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری کا فخرزمان کیلئے بڑا مطالبہ، ثناء میر بھی کرکٹر کی معترف

میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت جاری کی ہے کہ

بدھ کو تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی چھٹی ہوگی۔

اس کے علاوہ تمام سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ارجنٹائن کے

خلاف فتح پر سعودی عرب کو مبارک باد دی ہے۔

شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’کیا خوب فٹ بال میچ تھا۔

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سب سے بڑا اپ سیٹ کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔

ہم اپنے سعودی بہن، بھائیوں کی اس خوشی میں شریک ہیں۔

آرجنٹائن کو اپ سیٹ شکست

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: