آج 83 واں یوم پاکستان،ماضی کے تجزیئے،غلطیوں سے سبق سیکھنے کا دن

لاہور: آج 83 واں یوم پاکستان،ماضی
83 واں یوم پاکستان آج 23 مارچ کو ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے کیساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، وطن عزیز کے طول عرض میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرارہے ہیں، جبکہ کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور لاہور میں شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال ؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ مگر پُر وقار تقریبات منعقد ہونگی۔

وقت نے ثابت کر دیا جدوجہد آزادی کی تحریک دانشمندانہ فیصلہ تھا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے

یوم ِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے

کہا ہے 1940 میں آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد ِ

پاکستان منظور کی اور علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اسلامی

نظریات کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی بسر کر سکیں، بھارت

میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم، ہندوتوا کی بڑھتی

ہوئی لہر اور مسلمانوں کیخلاف تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،

اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی

سکیورٹی فورسز کی طرف سے جاری مظالم اس بات کا ثبوت ہیں اسوقت کی مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا تھا۔

اصلاح کی صلاحیت رکھنے والی قومیں ہی حقیقی کامیابی حاصل کرتی ہیں، صدر، وزیراعظم

آج ہم بانیانِ پاکستان جن کی جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت پاکستان معرضِ

وجود میں آیا، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یہ اہم دن بحیثیت قوم ہمیں اپنی

کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کی بھی یاد دہانی کراتا ہے، ماضی میں

کامیابیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہمارا پختہ یقین ہے ہم پاکستان کو درپیش

چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم اس کیلئے ہمیں اتحاد،

ایمان اور نظم و ضبط کیساتھ کام کرنا ہو گا۔ آج ہمیں سیاسی و معاشی عدم استحکام

کا سامنا ہے، پاکستان کا مستقبل آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں

مضمر ہے، پاکستان کا مقدر عظیم کامیابیاں اور بلندیاں حاصل کرنا ہے،اس کے

حقیقت بننے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔ یہ عہد ساز دن ہمیں

اپنے ماضی کی یاد دلاتا، اپنے موجودہ حالات پر غور و فکر کرنے کی دعوت اور

ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے۔ آئیے آج کے دن ہم خود احتسابی

کریں تاکہ ہم اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا ازالہ کر سکیں، کیونکہ جو قومیں جو اپنے

ماضی کا تجزیہ، اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے اور اصلاح کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں وہی حقیقی کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

آج 83 واں یوم پاکستان،ماضی ، آج 83 واں یوم پاکستان،ماضی ، آج 83 واں یوم پاکستان،ماضی

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں


A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: