آج بجٹ ڈے،تنخواہوں،پنش میں کتنا اضافہ، کتنے ارب کے نئے ٹیکس؟
اسلام آباد: آج بجٹ ڈے،تنخواہوں،پنش میں
آئندہ مالی سال 2023-24 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائیگا، وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 600 ارب روپے سے زائد ہو گا، وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15سے 20 فیصد اضافے کا امکان ہے، قومی ترقیاتی بجٹ کا ہدف 2709 ارب روپے مقرر کیا جائیگا، وفاقی ترقیاتی پروگرام کا ہدف 1150 ارب روپے مقرر کیا جائیگا اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1559ارب روپے مختص کیا جائیگا، جبکہ عوام پر 700 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔
پڑھیں : عوام کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار آج قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، بجٹ دستاویزات
کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9 ہزار200 ارب روپے ہو گا، دفاع کیلئے 1800 ارب روپے رکھے
جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان ٹیکس آمدن کا ہدف 2 ہزار 5 سو ارب رکھنے کی تجویز ہے۔
بجٹ تجاویز کے مطابق اگلے مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 950 ارب روپے ہو گا،پبلک
پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 200 ارب کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔ وزارت آبی وسائل کے
منصوبوں کیلئے 90 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہو گا جبکہ ہاوسنگ کیلئے 32 ارب، صحت، تعلیم،
ارکان پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے 179 ارب کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق
ایچ ای سی منصوبوں کیلئے44 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہو گا، ریلویز کیلئے 32 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ
رکھنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ سائنس اور آئی ٹی کیلئے 25.6 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ جبکہ
خوراک و زراعت کیلئے 9.2 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا جائیگا۔ پلاننگ کمیشن کی دستاویز
کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 54.4 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا
ہے جبکہ سابق فاٹا اور ضم شدہ اضلاع کیلئے 55 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہو گا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
آج بجٹ ڈے،تنخواہوں،پنش میں ، آج بجٹ ڈے،تنخواہوں،پنش میں ، آج بجٹ ڈے،تنخواہوں،پنش میں
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں