آئی ایم ایف کی شرط پرعملدرآمد،ہائی اوکٹین پٹرول پر 50 روپے لیوی عائد

اسلام آباد(جے ٹی این پی کے) آئی ایم ایف کی شرط پر

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دیتے ہوئے ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی مکمل شرح 50 روپے کر دی گئی جس کے باعث ہائی اوکٹین پیٹرول پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائیگی۔

ذرائع نے بتایا اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مؤخر کردی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد تھی،

آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عا ئد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے یہ اقدام عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کو مذاکرات سے پہلے عالمی مالیاتی فنڈ کو منانے کیا اٹھایا،

وزارت خزا نہ کے ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر پہلے 30 روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی عائد تھی،

ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی کی شرح سے مطمئن نہیں اسلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل منی بجٹ لانے کی تیار یا ں شروع کر دی گئی ہیں،

ہائی اوکٹین پٹرول پر لیوی بڑھانا اسی سلسلے کی کڑی ہے ،

جبکہ ذرائع وزارت خزانہ کا کہناہے کہ ٹیکس آ مدن بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے،

مختلف امپورٹڈ اشیا پر2فیصد ڈیوٹی عائد ہونے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی شرط پر

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: