آئی ایم ایف سے پاکستان کو پہلی قسط موصول

نیوز کاسٹر عینی خان

جتن آڈیو نیوز / آئی ایم ایف سے پاکستان کو

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

جرنل ٹیلی نیٹ ورک جتن اردو کی نیوز کاسٹر عینی خان سے آج کی بڑی خبر سنیں

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ آئی ایم ایف سے 1ارب16کروڑڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے،

آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہاکہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کےذخائر کو بہتر بنانے میں مددملے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری

دینے کا اعلان کیا تھا،

گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگا، مس افشیں کا احمد فراز کو خراج عقیدت
مس افشیں کا احمد فراز کو خراجِ تحسین/ پوڈ کاسٹ، سننے کیلئے فوٹو پر کلک کریں شکریہ

پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے

اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی، پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا، کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: